اصحاب احمد (جلد 11) — Page 78
78 عیسائی مذہبوں کا مقابلہ مرزا صاحب نے نہایت قابلیت کے ساتھ کیا ہے۔آپ کی تصانیف ”سرمہ چشم آریہ اور چشمہ مسیحی وغیرہ آریہ سماجیوں اور مسیحیوں کے خلاف نہایت اچھی کتابیں ہیں۔حج کی توفیق : ۵۸ ۱۹۲۴ کی گرمیوں میں حضرت چوہدری صاحب مع اہلیہ محترمہ حج کے لئے تشریف لے گئے۔چوہدری صاحب کی طبیعت تو سمندر میں تلاطم کی وجہ سے دورانِ سفر میں اکثر حصہ علیل رہی لیکن محترمہ کو سمندر کا سفر بہت پسند آیا۔اور ان کی صحت سفر کے دوران میں نہایت عمدہ رہی۔موصوفہ اپنے لئے اور چوہدری صاحب کے لئے کفن کی چادریں تیار کر کے ساتھ لے گئی تھیں اور حج کے ایام میں ان چادروں کو زمزم کے پانی میں دھو کر حفاظت سے رکھ لیا تھا۔تا کہ وقت آنے پر استعمال میں ۵۹ لائی جائیں۔اس وقت سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الثانی ( ایدہ اللہ تعالی سفر میں ہیں۔لندن میں اپنے صدر مقام سے دور۔اقارب سے بہت دور۔اور اپنے مخلص اور باصفا مریدوں سے نہایت دور۔اخراجات کی تنگی ہے۔ان حالات میں تار میں ذکر ہو سکتا ہے تو نہایت اہم امور کا۔کیونکہ اس پر خرچ بھی بہت اٹھتا ہے۔ایسی صورت میں بھی چوہدری صاحب کے متعلق دریافت کرنا ان کی اہمیت کے علاوہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آپ سے محبت کا آئینہ دار ہے۔چوہدری صاحب حج بیت اللہ کے بعد واپس تشریف لانے والے تھے۔حضور کا قلب و دو دو رحیم آپ کی خیریت کی خبر پانے کے لئے بے قرار تھا۔چنانچہ ۲۹ / اگست کو ارسال کردہ برقیہ میں یہ بھی تحریر فرماتے ہیں: ے راگست تک کی روانہ شدہ چٹھیاں جو براہ راست بھیجی گئی ہیں وہ مل گئی ہیں۔چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کی کوئی خبر پہنچی ہے یا نہیں۔آخری علالت : الفضل ۲۴-۹-۴۔اس میں وطن واپس پہنچنے کا بھی ذکر ہے۔نیز دیکھیئے الحکم ۲۴-۸-۱۴ نیز الحکم ۱۴، ۲۱ / اپریل صفحہ ۶ ( حج کے لئے رخصت لینا ) حج پر جانا ( احمد یہ گزٹ ۲۷-۲-۲۶ صفحہ ۱۔