اصحاب احمد (جلد 11) — Page 55
55 مولوی فیض الدین صاحب کے نام بھیجی گئی ہیں۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد سب احباب کو تاکید کریں کہ دُعاؤں سے کام لیں اور نفسانیت کو ترک کر دیں۔ایسا نہ ہو کہ ہماری غلطیوں سے خدا کے فضل کے دروازے بند ہو جائیں۔جس قدر جانیں ہو سکے بچانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب لوگوں کے ساتھ ہو۔خاکسار مرز امحمود احمد * الفضل ۶/۴/۲۶ و الحکم جوبلی نمبر (۲۸/۱۲/۳۹ ) یه مکتوب مکرم شیخ عبدالحمید صاحب آڈیٹر حال مقیم لاہور ) کے نام ہے (اس کا عکس سن رائز میں بھی شائع ہو چکا ہے ) مؤقر الحکم مورخہ ۳/۱۴/ ۲۸ ( ص ۶/۸) میں زیر عنوان حق کس طرح غالب آ رہا ہے۔مرقوم ہے: سیالکوٹ شہر سے بھی بیعت کے خطوط آنے شروع ہو گئے۔چوہدری 66 نصر اللہ خان پلیڈر نے بیعت کر لی۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے مندرجہ بالا مکتوب مورخہ ۲۶ / مارچ سے ظاہر ہے کہ حضرت چوہدری صاحب کی بیعت کا خط زیادہ سے زیادہ ۲۵ / مارچ کو سپر د ڈاک کیا گیا ہوگا۔گویا آپ نے بارہ دن کے اندر بیعت کر لی۔سیالکوٹ کے دوسرے فرد جن کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دُعا کی تھی ، گوان کا نام مکتوب میں درج نہیں لیکن وہ یقیناً حضرت میر حامد شاہ صاحب تھے اس بارہ میں شواہد درج ذیل ہیں : (۱) حضرت چوہدری صاحب کی طرح دوسری نہایت با اثر شخصیت جماعت سیالکوٹ میں میر صاحب ہی تھے۔اس لئے جماعت کی ہدایت کے لئے دُعا مقتضی تھی کہ ہر دو کے لئے دُعا کی جائے۔(۲) ان کے بااثر ہونے کا اقرار پیغام صلح کو بھی ہے۔لکھا ہے کہ ان کی شوری منعقدہ ۲۴ / مارچ نے ریزولیوشن پاس کیا کہ سید حامد شاہ صاحب سلسلہ کے ایک ملہم ، پارسا اور میتھی بزرگ ہیں۔اور انہیں چار خلیفوں میں سے ایک خلیفہ بنایا۔اور پھر لکھا کہ سید حامد شاہ صاحب کی خدمت میں عرض کی گئی کہ آپ بزرگ ہیں، آپ ہم کو خدا کے لئے مشورہ دیں۔ہم سب کے لئے حضرت صاحبزادہ صاحب کی بیعت موجودہ حالات میں ضروری ہے تو آپ فرما ئیں تا ہم سب چل کر ان کی بیعت کر لیں۔۳۲