اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 243 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 243

243 66 دیئے۔اور مسلمانوں کے نقطہ نگاہ سے واقف کرنے کیلئے بہت کوشش کی۔“ اس موقعہ پر خاں صاحب مولوی فرزند علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ امام مسجد فضل لنڈن کو موقعہ ملا کہ ان کی معیت میں علامہ اقبال ، مولانا شوکت علی وغیرہ مسلم رہنماؤں کو کھانے پر مدعو کریں۔مولانا غلام رسول مہر مدیر انقلاب روز نامہ لاہور نے جو خود بھی وہاں مدعو تھے ، ایک تفصیلی نوٹ احمد یوں اور مسجد احمد یہ لنڈن پر شائع کیا۔جس میں یہ بھی ذکر ہے کہ: بعض ( نومسلم ( انگریز خاتونوں ، صاحبزادیوں اور بچیوں اور نوجوانوں نے قرآن مجید کی مختلف سورتیں سنائیں۔اس بات پر سب نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔کہ خدا کا آخری پیغام انگریز قوم کی زبان پر جاری ہو رہا ہے۔ایک چھ سات سال کی انگریز بچی نے سورۃ فاتحہ سنائی حضرت علامہ اقبال نے 66 ۱۳۲ اسے ایک پونڈ انعام دیا۔“ ( روزنامہ انقلاب مورخه ۲۹/۱۰/۳۱ ( بحواله الفضل ۱۱/۳۱راص ۹) چوہدری صاحب کے لنڈن آنے پر نو مسلم انگریزوں نے اسٹیشن پر آپ کا استقبال کیا۔اور آپ نے دار التبلیغ میں اسلامی احکام کی حکمت پر تقریر کی۔لندن مشن کی رپورٹ میں حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب در در قم فرماتے ہیں کہ نواب صاحب رامپور نے وائسرائے کے اعزاز میں دعوت چائے دی جس میں میں بھی چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے ساتھ مدعو تھا۔چوہدری صاحب نے وائسرائے کے ساتھ میرا تعارف کرایا۔لندن کے وکٹوریہ اسٹیشن پر میں سر سکندر حیات خاں کے استقبال کے لئے چوہدری صاحب کے ہمراہ گیا۔اگلے اتوار کو سر موصوف نے ہماری مسجد میں نماز عصر ہمارے ساتھ ادا کی۔بعدہ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نومسلموں نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔چوہدری صاحب نے معزز مہمانوں کے خاندانی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے سر موصوف کی بطور ممبر حکومت پنجاب اور دو مختصر عرصہ میں بطور گورنر کے ممتاز خدمات کا ذکر کیا۔اور حضرت مسیح موعود کے ساتھ آپ کے والد کے تعلقات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ جماعت احمدیہ کی ترقی کے ساتھ یہ تعلقات اور بھی نمایاں ہوں گے اور لندن مشن کے کام کا بھی ذکر کیا۔سر موصوف نے چوہدری صاحب موصوف اور لندن کی احمد یہ جماعت کا ایسے مخلصانہ خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔اور حضرت امام جماعت احمد یہ اسلام اور مسلمانانِ ہند کی جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان کا اعتراف کیا۔اور انگلستان میں اسلام کی ایسی اشاعت اور