اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 242 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 242

242 ہوئے۔اور احمدی احباب سے بے تکلفی سے ملاقات کی۔اس سلسلہ کی باتیں سناتے رہے۔آپ نے امریکہ کے مجاہد صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مخلصانہ خدمات کا جوش سے ذکر کیا۔اور ان کی بلند ہمت کا بھی ذکر کیا کہ باوجود مشکلات کے وہ علم احمدیت کو بلند کئے ہوئے ہیں اور ان کے اخلاص کا وہاں کے لوگوں پر بہت اثر ہے۔ان باتوں کو بیان کرتے ہوئے۔آپ پر ایک قسم کی محویت طاری تھی۔آپ ان کے ممنون تھے کہ انہوں نے آپ کو خدمت سلسلہ کے لئے مصروف رکھا۔(الفضل ۱۹/۱۲/۳۳ص۱) دسمبر ۱۹۵۱ء میں تین دن چوہدری صاحب سینٹ لوئس میں ٹھہرے۔ایک اعلیٰ ہوسٹل میں اور مسجد میں ایک مؤثر تقریر کی۔جن میں اسلامی تعلیم اور احکام وغیرہ کی خوبیاں بیان کیں۔ایک انٹرویو میں آپ نے اسلام کا پیغام پہنچایا۔آپ کی آمد بڑی مبارک اور مفید ثابت ہوئی۔۲ الفضل ۲۵/۲/۵۱ ( ص ۶) رپورٹ احمد یہ مشن آپ نے ۲۶ مارچ ۱۹۵۷ء کو نیویارک میں AMERICAN FRIENDS OF THE MIDDLE EAST کی سالانہ کانفرنس میں ایک لینچ کے موقعہ پر ایک اہم تقریر فرمائی۔جسے کا نفرنس کے حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔اور اس کا خلاصہ سوسائٹی کے ایک اخبار میں شائع کیا گیا۔آپ نے بیان فرمایا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے تمام شعبوں پر حاوی ہے۔اور مسلمانانِ عالم کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے اسلامی تعلیمات کا گہری نظر سے مطالعہ کرنا ضروری ہے۔* (الفضل ۲۵/۶/۵۷) (۲) انگلستان۔الفضل میں مرقوم ہے: وو ” جناب چوہدری صاحب موصوف نے گول میز کانفرنس میں مسلمانوں کے حقوق اور مفاد کی حفاظت کے لئے جو کچھ کیا۔اس سے قطع نظر۔۔۔با وجود سب ممبران کانفرنس سے زیادہ مشغول ہونے کے جناب چوہدری صاحب موصوف تبلیغ و اشاعت اسلام کے مقدس فرض سے بھی غافل نہیں رہے۔چنانچہ اس عرصہ میں انہوں نے بہت سے لیکچر اسلام کی خوبیوں پر احمد یہ مسجد لنڈن میں آپ کی تالیفات بابت سیرۃ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ سے اس مشن نے استفادہ کیا اور اسے دیدہ زیب رنگ میں شائع کیا۔الفضل ۵/۴/۴۷- ص ۴)