اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 95 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 95

95 صاحب کی طرف سے قادیان بلا کر بتایا گیا کہ اس وقت شیخ صاحب کے لئے صدر انجمن احمدیہ کے تعلیمی فنڈ میں منظوری نہیں۔ہم مل کر تین ماہ تک یہ خرچ برداشت کر لیں تو اس عرصہ میں صدرانجمن کوئی فیصلہ کر لے گی۔چنانچہ نصف خرچ چوہدری صاحب نے اور نصف میں نے اور میاں صاحب نے برداشت کیا۔اور بعد ازاں صدر انجمن نے انتظام اپنے ذمہ لے لیا۔کتب حضرت مسیح موعود کے انڈکس تیار کرنا: کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے انڈکس تیار کرنے کی مہم کا آغاز کر کے اولیت کا مقام آپ ہی نے حاصل کیا۔اس کی افادیت ظاہر و باہر ہے۔آپ نے کم و بیش ایک درجن کتب کے انڈکس تیار فرمائے۔ہیں رض مکرم بابو صاحب ،مکرم مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل امیر جماعت قادیان کے برادر اکبر ہیں۔مکرم شیخ عبدالقار صاحب ( مصنف ”حیات طیبہ ) اور مکرم میاں محمد مراد صاحب کے ایمان افروز سوانح کے لئے احباب تابعین اصحاب احمد جلد اول کی طرف رجوع فرمائیں۔ذیل کی کتب کے انڈکس دیکھنے کا مجھے موقعہ مل سکا ہے۔ہر ایک کا ایڈیشن جو میں نے دیکھا ہے ، درج کر رہا ہوں: آئینہ کمالات اسلام (بار دوم ۱۹۲۴ء) - ایام اصلح اردو (بار دوم ۱۹۲۳ء)۔تحفہ قیصریہ (۱۹۲۲ء) ستاره قیصریه (با رسوم (۱۹۲۵ء ) روئیداد جلسه دعا (۱۹۲۵) سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ( طبع دوم ۱۹۲۳ء) - تریاق القلوب (۱۹۲۴ء) کشتی نوح ( بار هفتم ۱۹۳۳ء)۔شہادۃ القرآن ( طبع چہارم ۱۹۲۳ء ) - سناتن دھرم (چوہدری صاحب کا تیار کردہ انڈکس طبع اول کے آخر پر شامل ہے۔معلوم ہوتا ہے۔چونکہ یہ کتاب دو ہزار طبع ہوئی تھی۔ابھی اس کی کافی تعداد باقی ہوگی۔اس لئے انڈکس الگ طبع کرا کے شامل کر دیا گیا ہو گا۔) حقیقۃ الوحی (با رسوم ۱۹۳۴ء) نور القرآن حصہ اول و نو را القرآن حصہ دوم ( طبع چہارم ۱۹۲۵ء)