اصحاب احمد (جلد 11) — Page 17
17 نیک مجالس میں حاضری۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی طرف سے وعظ و تلقین : حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیک طینت عطا ہوئی تھی اور اُن کو نیک مجالس میں شریک ہونے کا شوق تھا۔جو اس امر سے ظاہر ہے کہ آپ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کے دار القرآن میں باقاعدگی سے شریک ہوتے۔اور ان کے متعلق حسن ظن رکھتے تھے۔یہی حسنِ ظن حضرت مولوی صاحب کے لئے ذیل کا مکتوب رقم کرنے کا محرک ہوا۔جسے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعنوان ”مولوی عبدالکریم صاحب کا خط ایک دوست کے نام اپنی کتاب ” ضرورۃ الامام میں درج فرماتے ہوئے تحریر فرمایا کہ: اس خط پر اتفاقا میری نظر پڑی جس کو اخویم مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنے ایک دوست کی طرف لکھا تھا۔سومیں نے ایک مناسبت کی وجہ سے جو اس رسالہ کے مضمون سے اس کو ہے، چھاپ دیا۔وہ مکتوب یہ ہے : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اَلْحَمْدُ لِوَليّه الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى نَبِيِّهِ۔أَمَّا بَعْدُ مِنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلى أَخِي وَحِتِي نَصْرُ اللهِ خَان السَّلام عليكم ورحمة الله وبركاته۔آج میرے دل میں پھر تحریک ہوئی ہے کہ کچھ درددل کی کہانی آپ کو سُناؤں ممکن ہے کہ آپ بھی میرے ہمدرد بن جائیں۔اتنی مدت کے بعد یہ تحریک خالی از مصالح نہ ہوگی۔محترک قلوب اپنے بندوں کو عبث کام کی ترغیب نہیں دیا کرتا۔چوہدری صاحب! میں بھی ابنِ آدم ہوں۔ضعیف عورت کے پیٹ سے نکلا ہوں۔ضرور ہے انسانی کمزوری۔تعلقات کی کششیں اور رقت مجھ میں بھی ہو۔بطن عورت سے نکلا ہوا اگر اور عوارض اسے چمٹ نہ جائیں تو سنگ دل نہیں ہو سکتا۔میری ماں بڑی رقیق قلب والی بڑھیا دائم المرض موجود ہے۔میرا باپ بھی ہے (اللَّهُمَّ عَافِه وَوَالِهِ وَوَفِّقُهُ لِلْحُسُنی ) میرے عزیز اور نہایت ہی عزیز بھائی بھی ہیں اور اور تعلقات بھی ہیں۔تو پھر کیا میں پتھر کا کلیجہ رکھتا ہوں ، جو مہینوں گذر گئے یہاں دھونی رمائے بیٹھا ہوں۔یا کیا میں سودائی ہوں اور میرے حواس میں خلل ہے۔یا کیا میں مقلد کور باطن اور علوم حقہ سے نا بلد محض ہوں یا کیا میں فاسقانہ زندگی بسر کرنے میں اپنے کنبہ اور محلہ