اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 275 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 275

کرتے ہوئے کہا تھا۔275 این سعادت بزور بازو نیست تانه بخشد خدائے بخشنده اللہ تعالیٰ نے چوہدری صاحب کو مجھے آرام سے یہاں پہنچانے کی سعادت بخشی۔اور اس کے بدلہ میں ان کو مسجد ہالینڈ کا سنگِ بنیا درکھنے کی عزت بخشی۔یہ وہ عزت ہے جو بہت بڑے بڑے لوگوں کو بھی نصیب نہ ہوئی ہوگی۔ہم نئے سرے سے اسلام کا سنگِ بنیا درکھ رہے ہیں اور رسول اللہ صلعم کا نائب ہونا کوئی معمولی عہدہ نہیں۔آج دنیا اس کی قدر کو نہیں جانتی۔ایک وقت آئے گا ، جب ساری دنیا کے بادشاہ رشک کی نظر سے ان خدمات کو دیکھیں گے۔“ ( الفضل ۲۳/۶/۵۵) (۳) مسجد ہیمبرگ ( جرمنی ) سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی توجہ اور ہمارے مجاہد بھائی چوہدری عبد اللطیف صاحب کی مساعی سے جرمنی میں ایک مسجد تعمیر ہوئی اور اس کا افتتاح عمل میں آیا۔چنانچہ موصوف تحریر فرماتے ہیں کہ : ” ہیمبرگ (مغربی جرمنی ( رائٹر کی اطلاع مظہر ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف کے جج محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بالقابہ نے مؤرخہ ۲۲ جون ۱۹۵۷ء بروز ہفتہ ہیمبرگ میں پہلی مسجد کا افتتاح فرمایا۔یورپ میں لنڈن اور ہیگ کے بعد یہ تیسری مسجد ہے۔“ اس تقریب ہی کی خاطر دیگر ممالک کے مبلغین تشریف لائے اور بہت سے احمدی مشنوں اور اعلیٰ حکام کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے۔حضور نے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب (وکیل التبشیر ) کو اپنے نمائندہ کی حیثیت سے بھجوایا۔آپ نے اس موقعہ پر حضور کا ایک خاص پیغام پڑھ کر سنایا۔جس میں حضور فرماتے ہیں کہ : ہیمبرگ کی مسجد کے افتتاح کی تقریب میں شمولیت کے لئے اپنے بیٹے مرزا مبارک احمد کو بھجوا رہا ہوں۔افتتاح کی تقریب تو انشاء اللہ عزیزم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں ادا کریں گے۔مگر مرزا مبارک احمد میرے نمائندے کے طور پر اس میں شامل ہوں گے۔