اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 274 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 274

274 تعالیٰ نے مسجد الفضل تجویز فرمایا۔* (۲) مسجد ہیگ (ہالینڈ) سرزمین ہالینڈ میں اولین مسجد کا سنگِ بنیاد بمقام ہیگ رکھنے کا اعزاز محترم چوہدری صاحب کو حاصل ہوا۔اس تقریب میں ایران ، مصر، پاکستان اور انڈونیشیا کے سفراء کے نمائندگان تشریف لائے۔حاضری تقریباً دو صد تھی۔ورلڈ نیوز ایجنسی کے علاوہ قریباً سب روزانہ اخباروں کے نمائندے آئے۔تقریب بہت کامیاب رہی۔محترم چوہدری صاحب نے اس موقعہ پر حضور کا پیغام پڑھ کر سنایا۔سنگِ بنیا د رکھا جانے پر اطلاع ملنے پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ چوہدری صاحب کے لئے یہ خدمت عظیم مبارک کرے۔اور ثواب کا موجب بنائے۔بیچ وہی ہے جو سر عبد القادر نے مسجد لنڈن کا افتتاح حکیم صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ میں دس برس سے اس علاقہ میں ہوں۔کئی سال سے خواہش تھی کہ چوہدری صاحب تشریف لائیں۔تا احباب دیکھ سکیں کہ احمدیت نے اپنے حلقہ بگوشوں میں کیا تبدیلی پیدا کی ہے۔نومبر ۱۹۴۲ء میں آپ لیگوس اچانک تشریف لائے۔لیکن میں وہاں سے ایک ہزار میل دور دورے پر تھا۔اور چار دن بعد مجھے اطلاع ملی۔اندازہ ہوسکتا ہے کہ میرے دل پر اس خبر سے کیا گذری ہو گی۔آپ کہہ گئے تھے کہ واپسی پر بھی تشریف لائیں گے۔میں واپس آیا اور ارادہ کیا کہ بوجہ صحابی ہونے کے آپ کے ہاتھ سے مسجد کی بنیا درکھوائی جائے۔امریکہ تار دیا، تو ہفتے بعد مبلغ کا جواب آیا کہ چوہدری صاحب لندن جاچکے ہیں۔وہاں تار دی تو جواب آیا کہ آپ نے سنگِ بنیا درکھنا منظور کر لیا ہے۔لیکن آپ کے پہنچنے کی تاریخ کا علم نہیں تھا۔سو میں نے چیف سیکر ٹری حکومت نائیجیر یا سے ملاقات کر کے یہ انتظام کر لیا کہ جونہی چوہدری صاحب کی آمد کا علم ہو۔وہ مجھے مطلع کر دیں۔چنانچہ دو ہفتے انتظار رہا۔چوہدری صاحب نے ملاقات کا علم ہوتے ہی بوجہ قادیان سے محبت کے دریافت کیا کہ مجھے کس تاریخ تک کے الفضل کے پرچے مل چکے ہیں۔مقامی مسلمانوں نے بھی آپ کا نہایت پر تپاک استقبال کیا اور سپاس نامہ پیش کیا۔مخرجین کی درخواست پر ان کی مسجد میں تشریف لے گئے ، اور پر زور الفاظ میں خلافت اور نظام جماعت کے ساتھ وابستہ ہو جانے کی تلقین فرمائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پانچ ہزار روپیہ اس مسجد کی تعمیر کے لئے بھجوایا۔احباب ہر ہفتہ اور اتوار کو وقار عمل کر کے بھی مسجد کی تعمیر میں مدد دیتے تعمیر پر تقریباً ایک ہزار پونڈ صرف ہوئے۔احباب جماعت کو آپ نے زریں نصائح فرمائیں اور ان کے ساتھ فوٹو لیا گیا۔