اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 213 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 213

213 (۵) ایک عرصہ تک آپ امانت فنڈ میں اڑھائی ہزار روپیہ ماہوار بھجواتے رہے،حضور نے فرمایا کہ چوہدری صاحب نے چار صد روپیہ ریز روفنڈ غیر از جماعت احباب سے جمع کیا ہے۔** (۲) اخراجات برائے روشنی مساجد مبارک و اقصی قریباً چھتیں صد رو پید ادا کیا۔*** (۷) آپ نے پونے آٹھ ہزار روپیہ کی ایک جائیداد کاحق مرتہبنی صدرانجمن کے سپر د کر دیا کہ اسکی آمدنی اور اصل زر آپ کی وصیت کے تعلق میں حصہ جائیداد کی ادائیگی میں شمار ہوتا رہے۔(۸) آپ کی طرف سے ۴۲ ۱۹۴۱ ء میں وقف شدہ فنڈ دس ہزار ایک صد روپیہ تھا ، جو بقیہ حاشیہ :۔تب بلائیں۔ورنہ اس کو ابتلاء آ جائے گا۔چنانچہ پچھلے سال جب چوہدری صاحب کا مکان بن گیا تو وہ یہاں آگئے۔ورنہ انہوں نے بہت عرصہ پہلے آ جانا تھا۔اس فنڈ کی تحریک کی تفصیل دیکھئے چوہدری صاحب کی تقریر ( الفضل ۱/۵/۳۸ چوہدری صاحب کی موعودہ رقم جو اپنی طرف سے اور والدہ ماجدہ اور ایک اہل بیت کی طرف سے تھی بوقت اعلان چھ ہزار چار صد رو پید ادا ہو چکا تھا۔(الفضل ۳۱/۵/۳۸ ص ۲) آپ کی اہلیہ دوم محتر مہ رشیدہ بیگم صاحبہ مرحومہ نے بھی شرکت کی۔( الفضل ۴/۵/۳۸ ۱ص ۲) آپ ہی بانی تھے اور بعد میں آپ کی طرف سے خاص خاص احباب کو تحریک کی گئی۔بعد میں عام تحریک کے لئے نظارت بیت المال کے سپرد یہ کام ہوا۔رپورٹ مشاورت اکتوبر ۱۹۳۶ء ص ۱۹ تا ۶۹۔یہ شوریٰ اس سال دوسری بار طلب کی گئی تھی۔صرف مالی معاملات زیر غور لائے گئے۔صدرانجمن سوا دو لاکھ روپیہ کی مقروض تھی ، ایک سب کمیٹی چوہدری صاحب کی زیر صدارت بھی تجویز کی گئی۔بریکاری کا مسئلہ بھی زیر غور آیا، اور یہ بھی کہ موجودہ صورت میں انجمن کا بار ہر سال بڑھتا جائے گا۔اور یہ امر تشویش ناک ہے۔اس موقعہ پر حضور نے امانت فنڈ کے فوائد بتائے اور فالتو رو پید انجمن کے پاس امانت رکھوانے کی پر زور تلقین فرمائی اور ریز رو فنڈ کے جمع کرنے پر بھی۔اور بتایا کہ جماعت نے ان مفید امور کی طرف توجہ نہیں کی۔مئی ۱۹۳۷ ء سے آپ نے بچی کی ولادت کی خوشی میں ان اخراجات کو اپنے ذمہ لیا تھا۔(رپورٹ مشاورت ۱۹۳۷ء ص ۹۸) مطبوعہ تفصیلی بجٹ ہائے صید رانجمن احمد یہ بابت ۳۸۔۱۹۳۷ء تا ۴۸ - ۱۹۴۷ء میں اس رقم کا (جو دوصد چالیس روپے سالانہ تھی ) ذکر آتا ہے۔غالباً ۱۹۵۲ء تک