اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 118 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 118

118 ہیں۔میرے دریافت کرنے پر فرمایا۔آپ ہی کا کام کر رہا ہوں۔( یعنی جو ہمیں کرنا چاہیئے تھا ) معلوم ہوا کہ حضور انور کی کتابوں کا انڈیکس تیار کرنے کا ارادہ ہے جو ہر کتاب میں فہرست مضامین کے طور پر لگایا جائے۔دوسری بات آپ کی دینی غیرت کے متعلق ہے۔جب بیرونی علماء یہاں سالانہ جلسہ کرتے ، میں بطور رپورٹر جارہا تھا اور میرے سامنے چوہدری صاحب مکرم کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ نے فرمایا کہ آپ مجسٹریٹ کے پاس بیٹھیں۔اگر کوئی بات فساد انگیز ہو تو اسے توجہ دلائیں اور سٹیج والے مقرروں سے خطاب نہ ہو۔جب ہم جلسے سے واپس آئے تو چوہدری صاحب نے حضور سے عرض کیا کہ جو تقریر کرنے والے وہاں تھے میں ان کی حیثیت سے خوب واقف ہوں اور ان کی مجال نہیں کہ ہمارے علاقے میں یہ سب وشتم اور افتراء پردازی کریں جو یہاں کرتے ہیں۔چوہدری صاحب ( جو نظریں جھکائے عموماً بالکل خاموش رہتے تھے ) کی آواز اونچی ہوگئی اور جوش سے کہنے لگے حضور ہمارے لئے یہ نا قابل برداشت ہے کہ ہم خاموش بیٹھے سنا کر یں۔ہم تو ایسے لوگوں کو ترکی بہ ترکی جواب دے کر ان کو سیدھا کر دیں۔مہربانی فرما کر ہم پر یہ پابندی نہ لگائی جائے۔وغیرہ ذالک (۳) آپ نظارتوں کے دفاتر کا معائنہ کرنے جارہے تھے ، مجھے ساتھ لے گئے۔ایک دفتر کے ہیڈ کلرک صاحب نے فائل پر فائل میز پر الماری سے نکال کر پھینکنے شروع کئے اور کام کی کثرت کے باعث الاؤنس کا مطالبہ کیا۔میں نے دو چار فائل کھولے تو ان میں سوائے ایک سادہ ورق کے کچھ بھی نہ تھا۔چند فائل کھول کر میں نے جو چوہدری صاحب کے سامنے رکھے، تو آپ خاموش رہے اور پھر اٹھ آئے۔اس کے بعد ایک دن مجھے کہنے لگے ، اگر کوئی اصلاحی بات یا میرے فرائض کے ادا کرنے میں کمی آپ کے علم و فکر میں آئے تو بلا تکلف کہہ دینا دل میں نہ رکھنا۔میں نے عرض کیا کہ یہ تو آفتاب کو شمع دکھانا ہے۔(1) اخویم ڈاکٹر غلام مصطفیٰ صاحب پینشنر مقیم ربوہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے صوفی علی محمد صاحب ( صحابی ) سکنہ لکھا نوالی نے بتایا کہ چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کے ساتھ ہی چوہدری نواب خاں صاحب ورک ( والد چوہدری محمد اسلم صاحب حج ) نے بھی سیالکوٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تھی۔صوفی صاحب یہ بھی ذکر کرتے ہیں کہ چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کی تحریک پر