اصحاب احمد (جلد 11) — Page 380
380 اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو۔تو ان کو تکلیف سے بچائیو۔لیکن اب جو کچھ جماعت سے خصوصاً قادیان میں سلوک ہو رہا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ دعا تو میں اب بھی کرتی ہوں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حکم ہے لیکن اب دُعا دل سے نہیں نکلتی۔کیونکہ اب میرا دل خوش نہیں ہے۔آخر ہم لوگوں نے کیا کیا ہے کہ اس رنگ میں ہمیں تکلیف دی جاتی ہے۔چوہدری صاحب نے لارڈ ولنگڈن سے کہا کہ میں صرف تر جمان ہوں۔میں وہی بات کہہ دوں گا جو میری والدہ کہتی ہیں۔آگے آپ خود جواب دے دیں۔اور ان کی بات لارڈ ولنگڈن کو پہنچا دی۔اس سیدھے سادے اور باغیرت کلام کا اثر لیڈی ولنگڈن پر تو اس قدر ہوا کہ اٹھ کر مرحومہ کے پاس آبیٹھیں اور تسلی دینی شروع کی۔اور اپنے خاوند سے کہا کہ یہ معاملہ ایسا ہے جس کی طرف تم کو خاص توجہ دینی چاہیے۔کتنے مرد ہیں جو اس دلیری سے سلسلہ کے لئے اپنی غیرت کا اظہار کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو قبولیت کے ہاتھوں لے لے اور اپنے فضلوں کا وارث کرے۔آمین۔“ سر ظفر اللہ خان صاحب سے محبت عزیزم چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب سے وہ اپنے سب بیٹوں سے زیادہ محبت کرتی تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو سب سے زیادہ عزت بھی دی ہے اور سب سے زیادہ میرا ادب بھی کرتے ہیں۔مرحومہ کا ایک خواب : ابھی شورای کے موقعہ پر چوہدری صاحب کے ساتھ آئی ہوئی تھیں۔وہ تین دفعہ مجھے ملنے آئیں۔خوش بہت نظر آتی تھیں۔مگر کہتی تھیں مجھے اپنا اندر خالی خالی نظر آتا ہے۔ان کا ایک خواب تھا کہ اپریل میں وہ فوت ہونگی۔مگر خوابوں کی بعض دفعہ مخفی تعبیر ہوتی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ اپریل میں اس بیماری نے لگنا تھا۔جس سے وہ فوت ہوئیں۔اپریل کے اس قدرقریب عرصہ میں ان کا فوت ہونا اس خواب کے بچے ہونے کا ایک یقینی ثبوت ہے۔مرحومہ کی وفات کے متعلق ایک خواب