اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 363 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 363

363 تعریف فرمائی کہ محض میری خاطر یورپ سے کراچی آئے۔تا کہ میرے سفر میں رفاقت کریں اور میری صحت کا خیال رکھیں۔اور اللہ تعالیٰ نے انہیں میرے لئے فرشتہ رحمت بنا دیا۔اور اللہ تعالیٰ ان کی محبت کو قبول کر کے دنیا و آخرۃ میں ایسا اجر دیگا کہ پچھلے ہزار سال کے بڑے آدمی بھی اس پر رشک کریں گے۔* دو انعام تو چوہدری صاحب کو دست بدست ملے۔ایک سرزمین ہالینڈ میں اولین مسجد کا سنگِ بنیا د رکھنے کا اعزاز آپ کو حاصل ہوا۔دوسرے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی زیر نگرانی جو دنیا بھر کے براعظموں کے مبلغین کی کانفرنس لندن میں منعقد ہوئی۔اور ان براعظموں میں تبلیغ اسلام کی توسیع جماعت کے نام پیغام مورخها / مارچ ۱۹۵۵ء میں حضور رقم فرماتے ہیں :- یورپ جانے میں مشکلات بہت کم ہیں۔میں نے عزیزم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو مشورہ کے لئے تار دی۔تو انہوں نے تار میں جواب دیا ہے کہ خدا کے فضل سے یورپ کے بعض ممالک میں علاج کی بہت سی سہولتیں پیدا ہو گئی ہیں اور کامل سامان مل سکتا ہے۔اس لئے پیشتر اس کے کہ تکلیف بڑھ جائے میں یورپ چلا جاؤں اور وہاں کے ڈاکٹروں سے علاج کرواؤں“۔142 بقیہ حاشیہ: - - عزت اور شرف انہیں مل چکا ہے کہ ترجمانی کے اہم فرائض کو سرانجام دیں اور اس طرح پر اللہ تعالیٰ نے انہیں لسان خلافت کا شرف بخشا ہے۔کھڑے ہوئے انہوں نے ذرا بھی تائل اور توقف کے بغیر تقریر کی۔۱۹۲۴۔۹۔۱۵ کو ہندوستانی طلباء کی طرف سے حضور مدعو تھے۔حضور نے اُردو میں سپاسنامے کا جواب دیا۔جس کا ایسا لطیف خلاصہ انگریزی میں چوہدری صاحب نے بیان کیا کہ حضرت عرفانی صاحب رقم فرماتے ہیں : ہر زبان پر عش عش تھا۔کیا اس وجہ سے کہ حضور کی تقریر کو انہوں نے پورے طور پر بیان کیا۔اور کیا اس لحاظ سے کہ زبان ایسی صاف مئوثر اور رواں تھی کہ ربانی تائید نظر آتی تھی۔اللہ تعالیٰ اس نوجوان کو نظر بد سے بچائے اور اسے سلسلہ کی خدمت کے لئے بہت بڑے بڑے موقعے دے۔آمین۔،،