اصحاب احمد (جلد 11) — Page 353
353 ایسی کہ ان کی برات کا اعلان خواہ ان ہی کے قلم سے ہو، مجھ پر گراں گزرتا تھا۔لیکن دشمن چونکہ او چھے ہتھیاروں پر اُتر آیا ہے اور جھوٹ اور بیچ میں تمیز کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں۔اس لئے میں چوہدری صاحب کا خط الفضل میں شائع کرواتا ہوں جن لوگوں کے دلوں میں منافقوں کے جھوٹے پرا پیگنڈے کی وجہ سے چوہدری صاحب کے بارے میں کوئی شک یا تر ڈ د پیدا ہوا تھا۔وہ استغفار کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔چوہدری صاحب کا یہ شکوہ بجا ہے کہ کیوں نہ میں نے عہد وفا داری کے طلب کرتے ہی خود اپنی طرف سے لکھ دیا کہ میں چوہدری صاحب کے پوچھے بغیر ہی انکی وفاداری کا اعلان کرتا ہوں بے شک ان کا حق یہی تھا کہ میں ان کی طرف سے ایسا اعلان کر دیتا۔لیکن منافق اس پر پرو پیگنڈا کرتا کہ دیکھو چوہدری صاحب اتنی دور بیٹھے ہیں۔پھر بھی یہ شخص جھوٹ بول کر ان کے منہ میں الفاظ ڈال رہا ہے اور ہم لوگ اس جھوٹ کا جواب دینے کی مشکل میں مبتلا ہو جاتے۔چوہدری صاحب دور بیٹھے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ اس وقت جس دشمن سے ہمارا واسطہ پڑا ہے وہ کتنا جھوٹا ہے۔ہزاروں آدمیوں کی طرف سے وفاداری کا اعلان ہو رہا ہے۔مگر ” نوائے پاکستان“ یہی لکھے جا رہا ہے کہ ہمیں معتبر ذرائع سے خبر ملی ہے کہ مرزا محمود کی جماعت زیادہ سے زیادہ متحد ہوتی جارہی ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پیش کرے۔پس چوہدری صاحب کا اپنا خط چھپنا ہی مناسب تھا اس خط سے جتنے دشمن کے دانت کھٹے ہو نگے میرے اعلان سے اتنے کھٹے نہ ہوتے۔بلکہ وہ شور مچاتا کہ اپنے پاس سے بنا کر جھوٹے اعلان کر رہے ہیں۔خاکسارمرزامحمداحمد خلیفه لمسیح الثانی الفضل ۱۹۵۶-۸-۲۲) محترم چوہدری صاحب نے حضور کی خدمت میں تحریر کیا : "بسم الله الرحمن الرحيم ہیگ اار اگست ۱۹۵۶ء سیدنا و امامنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہاں الفضل کے پرچے ہوائی ڈاک سے ہفتہ میں ایک بار پہنچتے ہیں۔ابھی ابھی ۳۱ / جولائی لغایت ٫۵اگست کے پرچے ملے۔۴ راگست کے پرچہ میں حضور کا اعلان پڑھا۔اس کے پڑھنے پر یہ