اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 327 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 327

327 ختم ہوا۔علاقہ کے معززین جماعت میں داخل ہوئے۔قریہ یہ قریہ نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔بقیہ حاشیہ: امرنسیا منسیا ہو چکا تھا۔سچ ہے۔لَا يَضِلُّ رَبِي وَلَا يَنْسَى - اس کا بازوئے قدرت اور دست انتقام عین آخری وقت پر اس کے اعزاز پر ایک کاری ضرب لگا تا ہے۔اور اب یوں معلوم ہوتا ہے کہ اسکی ساری عزت و آبروریت کا ایک گھروندہ تھا۔جو خاک میں مل گئی۔اور موصوف اپنے حال زار سے پکار اٹھتا ہے۔بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچہ سے ہم نکلے 66 سچ ہے۔إِنَّمَا الْاِعْتِبَارُ بِالْخَوَاتِيم - جماعت احمدیہ کی نظر ثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے موصوف کے ریمارکس کو دل آزار اور نا واجب قرار دیا۔لیکن موصوف کو اللہ تعالیٰ نے ایسے رنگ میں بے آبرو کیا کہ نہ اسپر اسکی دلیل سنی جا سکتی ہے نہ وہ کسی جگہ اپیل کر سکتا۔اور نہ وکیل پیش کر سکتا ہے گویا اسکی بے عزتی کا داغ انمٹ طور پر ایک دل آزار لیبل کے طور پر اسکے ماتھے پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔البتہ اسکے دل میں بقیہ عمر بھر سو سوا بال اٹھتے رہیں گے۔اور وہ ہمیشہ کڑھتا ر ہیگا۔گویا جیتے جی ایک جہنم میں ڈال دیا گیا ہے۔فَاعْتَبِرُوْا يَا أُولِى اللَا بُصَارِ - سطور بالا سپرد قلم کرنے کے کچھ عرصہ بعد روز نامہ ” پرتاب جالندھر کے خاص نامہ نگار مقیم چند یگڑھ کی طرف سے بہ عنوان ” پنجاب کے سابق چیف جسٹس شری کھوسلہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ذیل کی خبر شائع ہوئی ہے:۔پروٹسٹ“ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی طرف سے شری کھوسلہ کے ایک مبینہ قابل اعتراض مضمون پر چندی گڑھ ۱۲ رمئی پنجاب کے ریٹائرڈ چیف جسٹس شری جی۔ڈی کھوسلہ نے پنجاب کے انگریزی روز نامہ میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں وکلاء پر جو حملے کئے تھے۔ان کی بناء پر پنجاب ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شری کھوسلہ کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شری کھوسلہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے دیش کے سرکردہ وکلاء سے جن میں سے شری سیتلو اد اور شری دفتری شامل ہیں۔مشورے کئے جار ہے ہیں۔اگر شری کھوسلہ کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی تو یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہوگا۔بھارت کے وزیر قانون شری اشوک سین ، پردھان منتری شری نہرو کو پروٹسٹ کے تار ارسال کئے گئے ہیں۔