اصحاب احمد (جلد 11) — Page 250
250 انہیں معارف قرآن مجید اور حسنِ تعلیمات اسلام سے آگاہ کیا۔(الفضل ۱۴/۷/۵۹) نائیجیریا کے ایک وزیر کی آمد ملک نائیجیریا کے ایک وزیر ہالینڈ تشریف لائے ، مسجد ہیگ میں تشریف لانے پر مکرم چوہدری صاحب بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔اس موقعہ پر قرآن مجید وغیرہ پیش کئے گئے۔چوہدری صاحب کی ملاقات پر آپ نے مسرت کا اظہار کیا۔آپ نے چوہدری صاحب کو بڑے اخلاص اور محبت کے جذبات کے ساتھ نائیجیریا آنے کی عوت دی۔(الفضل ۸/۸/۵۹) آمد وزیراعظم ملایا ملایا کے وزیر اعظم منکو عبدالرحمن ۲۶/۵/۶۰ کو ہیگ کی احمدیہ مسجد میں تشریف لائے۔جناب چوہدری صاحب اور محترم حافظ قدرت اللہ صاحب امام مسجد نے استقبال کیا۔چوہدری صاحب نے بقیہ حاشیہ نمائندہ سفارتخانہ جمہوریہ عرب بھی تھے۔شہزادہ نے وطن واپس جا کر ایک سو کتب لائبریری کے لئے بھجوائیں۔فجزاہ اللہ تعالیٰ۔احمدیہ ۱۹۵۸ء کی عیدین کے مواقع پر آپ نے اسلامی تعلیمات کی خصوصیات ، اسکی برتری اور فضیلت پر خطبات دئے۔مقامی اور بیرونی مسلمانوں کے علاوہ ہالینڈ کی ممتاز و مقتدر شخصیتیں بھی ان مواقع پر یہ مشن میں آئیں اور اخباری نمائندگان بھی۔بہت سے اخبارات نے مکمل رپورٹ شائع کی الفضل ۱۴/۵/۵۸ و ۱۸/۵/۵۸ و ۳/۷/۵۸)۱۹۵۹ء میں خطبہ عید الفطر میں آپ نے تعلق باللہ اور روزہ کے فلسفہ کو نہایت عمدگی سے واضح کیا۔( الفضل ۱۴/۴/۵۹) خطبہ عید الاضحی میں آپ نے حج اور فلسفہ قربانی پر نیز اسلامی اخوت اور رضا بالقضاء کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔دوج صاحبان اور دیگر سر بر آورده احباب کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اخبارات میں اور ریڈیو پر اس تقریب کا خوب چرچا ہوا۔(۲/۴/۶۰) مارچ ۱۹۶۰ء میں عید الفطر کی نماز پڑھا کر آپ نے اسلام کی لازوال خوبیوں پر ایک ایمان افروز خطبہ دیا۔(۲/۴/۶۰) اس سال کی نماز عید الاضحیٰ آپ نے پڑھائی اور خطبہ میں حج کی مخصوص عبادات ، اسلامی مساوات اور انسانی وقار پر عمدہ پیرائے میں روشنی ڈالی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاۃ طیبہ کے متعدد ایمان افروز واقعات بیان کئے۔اس تقریب میں متعدد جج صاحبان ہممبران پارلیمنٹ اور ڈاکٹر شامل ہوئے۔(۹/۶/۱۹۶۰)