اصحاب احمد (جلد 11) — Page 222
222 میں آیا تھا۔( الفضل ۱۸/۶/۱۸ص۲) (۲) مقصد مذہب۔سائز (۲۶/۸×۲۰) صفحات ۳۰ مطبوعہ مطبع ضیا ء الاسلام قادیان۔بقیہ حاشیہ:- اور (Message Of Ahmadiyyat) کے نام سے شائع ہوئی۔سن طباعت اس پر مرقوم نہیں۔( صفحات ۴۸۔سائز (۳۰/۱۶×۲۰) اس کا اردو ترجمہ جس کا سرورق چو ہدری صاحب کی تصویر سے مزین ہے ایشیا کی کتب خانہ قادیان نے شائع کیا ہے ( سائز وہی ،صفحات ۲۴) (۱۱) ڈیرہ غازیخاں میں جہاں آپ ایک مقدمہ کی پیروی کے لئے گئے تھے۔جماعت کے استدعا پر خطبہ جمعہ میں نہایت لطیف اور ایمان پرورانداز میں جماعت کو تلقین کی کہ موجودہ مشکلات اور تکالیف ہماری تربیت کے لئے ہیں۔جماعت کو ان میں کامیاب ہونے کی کوشش کرنی چاہیئے اور کسی قسم کی گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیئے بلکہ صبر اور دعاؤں سے کام لینا چاہیئے۔(الفضل ۸٫۳٫۳۵) (۱۲) اپنے ماموں محترم چوہدری عبداللہ خاں صاحب امیر جماعت دا تا زید کا کی خواہش پر وہاں تشریف لے گئے۔بدوملی ، پوہلہ مہاراں اور گھٹیالیاں کے علاقہ کے احباب کے علاوہ دا تا زید کا کے پندرہ سولہ دیہات کے ہندو مسلم احباب نے جھنڈیوں اور دعائیہ فقرات سے خیر مقدم کیا۔آپ نے زمینداروں کی عموماً اور احمدیوں کی خصوص ترقی کے متعلق جامع تقریر کی۔آپ کے ریل گاڑی کے تیسرے ڈبے میں سفر کرنے سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔(الفضل ۱۹/۳/۳۵) (۱۳) ۳/۱۰/۳۷ کو آپ نے مسجد فضل لندن میں The History And Progress Of The Ahmadiyya Movement پر تقریر کی۔ریویو آف ریجنز (انگریزی) بابت دسمبر ۱۹۳۷ء)۔(۱۴) مسجد اقصی میں جلسہ سالانہ کے موقعہ پر زیر اہتمام احمد یہ فیلو شپ آف یوتھ ” احمدی نوجوانوں کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر۔(الفضل ۲۹/۱۲/۳۷ ور یویو آف ریلیجنز اردو بابت ستمبر ۱۹۴۲ء) (۱۵) ۱۱/۲/۳۸ کو مسجد فضل لندن میں زیر صدارت لارڈ بلنز برگ The Ahmadiyya) (Movement پر تقریر کی ( ریویو آف ریلیجنز (انگریزی) بابت دسمبر ۱۹۳۸ء وجنوری ۱۹۳۹ء) (۱۶) ۲۷/۴/۳۸ کو حضرت بابا نانک اور ان کی تعلیم کے متعلق آل انڈیا ریڈیو دہلی اسٹیشن سے تقریر (الفضل ۱۶/۱۱/۳۸)