اصحاب احمد (جلد 11) — Page 221
221 برکت عطا کی ہے۔اور آپ کو بہترین قلمی خدمات کے مواقع بکثرت نصیب ہوئے ہیں۔مثلاً (1) پہلی عالمگیر جنگ میں پنجاب پہلٹی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔تا عوام کو جنگ کے صحیح حالات سے واقف رکھا جاسکے۔تو احمد یہ پریس کے نمائیندہ کے طور پر آپ کا تقر رسرکاری طور پر عمل ۱۲۹ بقیہ حاشیہ: - (۵) دیہاتی ترقی کے ذرائع تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۲۷ء۔(الفضل ۱۰/۱/۲۸٫۳/۱/۲۸)۔(1) یورپ اور امریکہ میں تبلیغ اسلام کے اثرات“۔تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۳ء۔(۸۷) ۱۶/۳/۲۴ کو ایک مقدمہ کے سلسلہ میں ملتان جانے پر جماعت کی طرف سے دعوت دی گئی جس میں رؤسا، وکلا ء وغیرہ مدعو تھے۔آپ نے نہایت لطیف پیرائے میں حضرت مسیح موعود کی صداقت اور یورپ ، امریکہ اور افریقہ کے تبلیغی حالات و مشاہدات بیان کئے۔پھر گورنمنٹ کالج میں کالج کی طرف سے تقریر کا انتظام کیا گیا تھا۔وہاں آپ نے ہندوستان کے آئیند ہ نظام حکومت کے بارے میں تقریر کی۔سامعین آپ کی قوت بیانیہ سے بہت متاثر ہوئے ( الفضل ۲۲/۳/۳۴) (۹) احمد یہ ہوٹل لاہور میں آپ کی صدارت میں مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس کی تقریر ہوئی۔بعد ازاں آپ نے بھی تقریر کی اور غیر احمدی احباب کے سوالوں کے جواب دئے (الفضل ۲۶/۲/۳۵)۔(۱۰) '' احمدیت کا پیغام ۲/۳/۳۵ کو وائی۔ایم سی۔اے۔ہال لاہور میں زیر اہتمام انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن آپ نے یہ تقریر کی۔صدر جلسہ سید عبد القادر ایم۔اے نے آغاز میں بتایا کہ چوہدری صاحب ایک قانون دان ہیں، نہایت ہی قابل قانون دان۔آپ واضع قوانین بھی ہیں۔اور ہندوستان کا دستور اساسی بھی بنانا چاہتے ہیں۔آپ ایک اعلیٰ منتظم بھی ہیں۔اور حکومت ہند میں جانے پر انشاء اللہ میرے قول کی صداقت واضح ہو جائے گی۔آپ دینیات کے بہت بڑے عالم ہیں۔اور آپ خود اندازہ کر لیں گے کہ آپ کو اسلامی تعلیمات کا کس قدر گہرا مطالعہ ہے۔آخر پر صاحب صدر نے فرمایا کہ آپ نے اسلامی تعلیمات کو جس خوبصورتی سے پیش کیا ہے وہ آپ ہی کا حصہ ہے۔جماعت احمد یہ آج کل سخت مشکلات میں سے گذر رہی ہے اور اس سے نا انصافی کی جارہی ہے۔میں مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔اور اے احمدی جماعت ! ان مشکلات کے باعث آپ سرفراز ہوں گے۔میں نے حضرت امام جماعت کے تاریخی خطبات پڑھے ہیں اور میں نے انہیں کہلا بھیجا ہے کہ آپ کے روح پرور خطبات آپ کو ایک دن بڑی قوت بنا دیں گے۔( الحکم ۱۴/۳/۳۵ و الفضل ۷/۲/۳۵ و ۱۴/۳/۳۵ و ریویو آف ریلیجنز (انگریزی) بابت اپریل ۱۹۳۵ء) یہ انگریزی میں کی گئی تقریر شارٹ ہینڈ کے ذریعہ ضبط کی گئی تھی