اصحاب احمد (جلد 11) — Page 218
218 بمقام ڈسکہ آپ کے بزرگوں کی تعمیر کردہ مسجد کی حالت سیلاب کے باعث اچھی نہیں رہی تھی۔اس لئے آپ نے ایک خطیر رقم صرف کر کے ایک شاندار اور وسیع مسجد تعمیر کروا دی۔جس کا افتتاح آپ نے ۲۸ فروری ۱۹۵۸ء کو جمعہ پڑھا کر کیا۔* ☆ (۱۶) تحریک وقف جدید - جلسہ سالانہ ۲۷/۱۲/۵۷ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اجازت و منظوری سے حضور کی تقریر سے قبل چوہدری صاحب نے تحریک کی کہ تعلیم واصلاح کا کام شروع کیا جائے گا۔جو ابتداء میں چھ اضلاع میں جاری ہوگا۔ایک صدا ایسے احباب کی چندہ میں شمولیت درکار ہے جو تین صد روپیہ سالانہ ادا کریں۔آپ نے ایک ہزار روپیہ اور آپ کے دو برادران نے تین تین صد روپیہ کی پیشکش کی۔(۱۷) متفرق چندہ جات (۳) لسانی خدمات آپ معجز بیان خطیب ہیں۔آپ کی طلاقت لسان اور فصاحت و بلاغت نے مجلس اقوام عالم میں آپ نے خطبہ میں اس کے آباد رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے آداب مساجد کے متعلق قیمتی نصائح کیں (۵۸ /۶/۳)۔اس کا سنگ بنیاد مکرم بابو قاسم الدین صاحب (امیر جماعتہائے احمد یہ سیالکوٹ ) نے اس اینٹ کے ساتھ رکھا جس پر اس مقصد کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ سے دعا کرائی گئی تھی۔(الفضل ۳۰/۶/۵۸ و ۱۶/۷/۵۸) ___ ڈسکہ سے واپسی پر بمقام ایمن آباد آپ کو تبلیغی گفتگو کا موقعہ ملا۔اور چوہدری محمد حسین صاحب رئیس کی درخواست پر آپ نے ان کے مکان کی بنیاد کے لئے اینٹ پر دعا فرمائی۔(الفضل ۵۸-۳-۶) مثلاً (1) دعوت الی الخیر فنڈ میں ایک خاص کام کے لئے آپ نے نصف صد روپیہ دیا۔( الفضل ۱۸/۳/۱۴ ص ۶ ک ۲)۔آج سے قریباً نصف صدی قبل نصف صد رو پی کئی ہزار روپے کے برابر قیمت رکھتا تھا اس سے چار سال بعد ساری جماعت لاہور کا چندہ قریباً پونے چار ہزار روپیہ تھا۔یہ پچاس روپے آپ کا کل چندہ نہیں تھا۔بلکہ ایک طوعی چندہ تھا۔(۲) یہ معلوم ہونے پر کہ چندہ خاص کی تحریک ہونے والی ہے، آپ نے پہلے ہی اس کی قسط ارسال کر دی (افسوس حوالہ مجھ سے ضائع ہو گیا ہے )۔