اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 217 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 217

217 (۱۴) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۲۷ / دسمبر ۱۹۵۷ء کو جماعت میں وقف جائیداد کی تحریک فرمائی اور اس کی اہمیت اور وسعت دائرہ کا ذکر کیا اور بتایا کہ محترم چوہدری صاحب نے اور میں نے اس تحریک میں دس دس ایکڑ اراضی وقف کی ہے۔(۱۵) تعمیر مسجد ڈسکہ۔۱۱۲۸ بقیہ حاشیہ: - منارة أصبح کے کام کا آغاز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں ہوا اور پھر یہ امر معرض التوا میں پڑا رہا۔اس لئے منارہ اسی ہال کی تعمیر کا التوا جو غیر معمولی حالات میں ہوا ہے قابلِ اعتراض نہیں۔الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ مسجد مبارک میں مسجد مبارک کی توسیع کے لئے حضور کی تحریک کے وقت خاکسار بھی وہاں تھا اور حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ مرحومہ اور اپنے اقارب اور ضلع منٹگمری کی طرف سے شرکت کا موقعہ ملا۔( توسیع مسجد کی تفصیل کا ذکر حضور کی طرف سے الفضل ۹/۳/۲۴۴ ص ۸ و ۹ پر ہے )۔اور مشاورت مذکورہ میں بھی خاکسار کو بوجہ نمائندہ مشاورت نہ صرف شرکت کا موقعہ ملا۔بلکہ سٹیج پر ہی خاکسار حضور کے عقب میں بیٹھا تھا۔اور ان سجدات میں شرکت کا موقعہ ملا۔یہ خاص اور مہتم بالشان تاریخی نیز ایمان افروز موقعہ تھا۔وو 66 پانچ ہزاری مجاہدین (ص۹۴ و ۹۵)۔بائیسویں سال کا چندہ تحریک جدید ادا کرنے والے السابقون الاولون میں آپ کا اسم گرامی بھی مرقوم ہے۔آپ نے والدین کا اور اپنا چندہ قریباً چار ہزار روپیہ جلد ادا کیا۔اس کام کی تفصیل احرار کا نفرنس تعلق میں دوسری جگہ درج کی گئی ہے۔سالانہ رپورٹ بابت ۴۳ ۱۹۴۲ء میں انہیں افراد کا ذکر ہے۔جو اس مہم کے لئے باقاعدہ چندہ دیتے تھے۔ان میں آپ کا نام نامی بھی شامل ہے۔(ص ۷ ) آپ کا نام الفضل ۲۳/۶/۴۴ کی فہرست میں درج ہے (ص۳ک ۱ )۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک رؤیا کی بناء پر ۱۹۴۴ میں یہ تحریک فرمائی تھی۔تا کہ اگر سلسلہ کے سارے ذرائع ختم ہو جائیں۔تو اس دقت کا سہارا موجود ہو اور اس کا کچھ فیصدی حسب ضرورت حاصل کرلیا جائے۔حضور نے فرمایا کہ ایمان کی علامت یہی ہے کہ اپنا سب کچھ فی سبیل اللہ قربان کرنے کے لئے تیار رہے۔لیکن اس تحریک میں صرف وہی افراد حصہ لیں جنہیں قربانی کے بعد افسوس نہ ہو اور بشاشت قلب حاصل ہو۔۱۲۷