اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 183 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 183

183 ۱۸۷ نہیں دیا جا سکتا۔یہی روز نامہ اپنی ۲۲ مئی کی اشاعت میں رقمطراز ہے کہ چیف کمشنر کراچی نے اعتراف کیا ہے کہ کرایہ کے غنڈوں سے یہ فساد کرائے گئے۔ان سے بیرونی ممالک میں ہمارے وقار کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔بعض مخصوص قسم کے مذہبی دیوانوں کے ہاتھوں اس ملک کو حال ہی میں مہلک قسم کا جو نقصان پہنچا ہے۔ان میں سے ایک ملک کے نامور وزیر خارجہ کے خلاف گندا چھالنے کی مہم ہے۔حالانکہ جہاں تک بیرونی دنیا میں پاکستان کی شہرت اور وقار کو چار چاند لگانے کا سوال ہے۔موجودہ قائدین میں سے کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ہم پورے انشراح کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ چوہدری صاحب کے خلاف ہنگامہ برپا کرنے والے سیاسی اغراض کے ماتحت ایسا کر رہے ہیں۔اور مذہب کو محض روغن قاز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔مجلس احرار کی طرف سے پنجاب، سندھ کے شہروں اور قصبات کے علاوہ دارالحکومت کراچی میں محترم چوہدری صاحب کی نام نہاد غداریوں کی تشہیر کی گئی اور مردہ باد کے نعرے لگوائے گئے۔اور تبلیغی کا نفرنسوں ، دفاع پاکستان کا نفرنسوں اور تحفظ ختم نبوت کانفرنسوں کے نام پر جلسے منعقد کر کے شعلہ بار تقاریر کے ذریعہ حکومت کو متوجہ کیا گیا کہ یہ وزیر خارجہ ملک کے غدار ہیں۔پھر گوجرانوالہ اور سرگودھا وغیرہ شہروں میں آپ کے مصنوعی جنازے نکال کر ” ہائے ہائے غدار وزیر خارجہ مردہ ۸۸ 9966 باد غدار وزیر خارجہ کے نعرے بلند کئے گئے۔گویا ان کا نفرنسوں کا مقصود صرف یہی امر تھا۔ان احراری لیڈروں کے بعض بیانات درج ذیل کئے جاتے ہیں :۔ا چوہدری صاحب نے ایران کو اقتصادی بدحالی کا شکار ہوتے دیکھ کر کوئی مؤثر قدم نہ اٹھایا۔- ہماری وزارت خارجہ اطمینان سے سب کچھ دیکھتی رہی اور اس نے خاموش رہ کر برطانوی درندوں کو ایران کی اقتصادی ناکہ بندی کے لئے کھلا چھوڑ دیا۔-۵ یہی صورتِ حال مصر میں ہوئی۔۴- جب تک چوہدری صاحب موجود ہیں اسلامی ممالک سے تعلقات درست نہیں رہ سکتے۔- چوہدری صاحب کی طرف سے اپنے ملک کی عظمت و وقار کی مٹی پلید کی جارہی ہے۔اور انگریز کی غلامی کا طوق پہنانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے۔- بعض مسائل الجھائے جار ہے ہیں۔اور چوہدری صاحب انگریز کے اشارے پر ایسا کر