اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 151 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 151

151 حضرت اہلیہ صاحبہ چوہدری صاحب کی سیرت و شمائل حضرت مرحومہ کی سیرۃ و شمائل کے متعلق معلومات ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔غرباء پروری اور ان کے لئے عملی ایثار۔انکساری اور دینی امور سے شغف اور عفو کو آپ کے شمائل میں ایک ممتاز مقام حاصل تھا۔ذیل کے واقعات آپ کی سیرت کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں: غرباء پروری، انکساری اور عفو و درگزر اور دینی امور کی قدر ذیل کا واقعہ محترم چوہدری نور احمد صاحب کی زبانی سنیئے اور دیکھئے کہ امیر طبقہ کی خواتین کے لئے بالخصوص کس قد رسبق آموز ہے۔آپ بیان کرتے ہیں کہ میرے گھر میں زچگی ہونے والی تھی۔بورڈ نگ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے کوارٹرز میں حضرت چوہدری صاحب والے کوارٹر کے بالمقابل میرا کوارٹر تھا۔ایک ہمسایہ خاتون نے اس بزرگ خاتون ( اہلیہ محترمہ حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب سے میری موجودگی میں ذکر کیا کہ منشی صاحب بہت گھبرائے ہوئے ہیں۔زچگی کا وقت قریب ہے اور گھر میں خبر لینے والی کوئی عورت نہیں۔اس پر انہوں نے نہایت خندہ پیشانی سے فرمایا کہ ہم بھی تو عورتیں ہی ہیں۔رات ہو یا دن ہم امداد کریں گی۔منشی صاحب کو کیا فکر ہے۔منشی صاحب کو کہہ دو کہ کوئی فکر نہ کریں۔چنانچہ زچگی کے وقت اطلاع ملنے پر بعض اور مستورات کے ہمراہ تشریف لائیں اور نصف رات سے صبح تک کام کرتی رہیں اور مجھے کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دی۔بعد ازاں جب بھی قادیان تشریف لاتیں میرے جیسے غریب شخص کی اہلیہ کو بلوا کر ملاقات فرمائیں۔حضرت مرحومہ غرباء سے حسن سلوک سے پیش آتیں۔ان کے ساتھ میل جول رکھتیں اور ان کی دلجوئی کا خاص خیال رکھتیں۔اور ان کی خدمت خلق کے متعلق خاص شہرت تھی۔جَزَاهُمُ اللهُ تَعَالَى أَجْمَعِينَ وَرَفَعَ دَرَجَاتِهِمْ فِي أَعْلَىٰ عِلِّيِّينَ۔آمين۔مکرم میاں غلام محمد صاحب اختر بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میری اہلیہ دوران حمل میں خطرناک