اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 127 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 127

127 اظہار بھی ہو جاتا تھا کہ قادیان میں بیٹھ کر ہمارے ناظر کیا کام کرتے ہیں۔مگر اب معلوم ہوا ہے کہ ان کی ذمہ داریاں بڑی مشکل ہیں۔وسائل کی کمی اور اموال کی قلت وغیرہ کے حالات میں ان کا ہمت کے ساتھ سلسلہ کا کام کرنا نہایت قابلِ قدر ہے۔اور اب ان کی ہمت کی حقیقت معلوم ہوئی۔میں یہ سن کر بہت خوش ہوا کہ الحمد للہ ہمارے ناظر صاحب اعلیٰ کو ہماری مشکلات کا علم ہو گیا ہے۔اور اس سے مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ دور بیٹھے ہوئے لوگ ہمارے متعلق کیا کیا قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں۔آپ نے اپنی غلط نہی کے اظہار میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔بڑی سادگی سے جیسا کہ آپ کا لب ولہجہ تھا ، آپ نے یہ بات مجھ سے کہی۔آپ کے زمانہ نظارت علیا میں دو دفعہ ایسا واقعہ ہوا جو کہ صدرانجمن احمدیہ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔مرزا گل محمد صاحب مرحوم کے مکان سے متصل جو امور عامہ وغیرہ کے دفاتر تھے۔ان کے آخری کمرہ میں جو مغربی جانب میں مسجد اقصیٰ کی سمت میں تھا۔اور اس کا دروازہ اس گلی میں کھلتا تھا جو مسجد اقصیٰ کی طرف جاتی تھی۔اسی میں صدرا انجمن احمدیہ کا اجلاس ہور ہا تھا۔کسی معاملہ کے متعلق گفتگو ہو رہی تھی اور بعض ناظروں کی رائے اس معاملہ کے متعلق یہ تھی کہ اسے منظور کر لیا جائے۔میں اس رائے کا مخالف تھا۔مخالفت میں بات یہاں تک بڑھ گئی کہ مجھے یہ کہنا پڑا کہ اگر یہ معاملہ پاس کر دیا گیا تو دیانتداری کے خلاف ہوگا۔میرے الفاظ سخت تھے۔اور جس ناظر صاحب کو میں مخاطب کر رہا تھا، انہیں ان الفاظ پر سخت غصہ آیا۔انہوں نے مسل میز پر رکھ دی اور کہا۔جب تک شاہ صاحب ان الفاظ کو واپس نہیں لیں گے، اجلاس جاری نہیں رہ سکے گا۔میں نے کہا۔میں اس ریزولیوشن پر قطعا دستخط نہیں کروں گا۔ہاں اگر آپ ارشاد فرما ئیں مجلس سے اٹھ کر باہر چلا جاؤں گا۔حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال اور حضرت درد صاحب محترم دونوں خاموش تھے۔میں حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب سے اجازت لے کر باہر جانے کو ہی تھا کہ درد صاحب نے مجھے بازو سے پکڑا اور باہر لے گئے اور ہنستے ہوئے مجھے کہنے لگے۔شاہ صاحب غصہ جانے دیجئے اور اپنے الفاظ کو واپس لے لیجئے ، میں نے کہا، در دصاحب آپ کا خیال ہے کہ میں اپنے الفاظ واپس لے لوں۔لیکن میری رائے یہ ہے کہ یہ معاملہ درست نہیں۔اور اسے نافذ نہیں ہونا چاہیئے۔لہذا میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔جو ناظر میرے مخاطب تھے ، انہوں نے کہا۔پھر ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔اسی اصرار میں دو ہفتے صدر انجمن کا اجلاس نہ ہوا۔مخالف رائے ناظر صاحب نے ایک بہت سخت احتجاج