اصحاب احمد (جلد 11) — Page 111
111 حضرت چوہدری صاحب کے سیرت و شمائل ذیل میں حضرت چوہدری صاحب کی سیرۃ وشمائل کے متعلق بعض امور درج کئے جاتے ہیں : منکسر المزاجی اور علماء کا احترام : آپ کی طبیعت میں انکسار اور بزرگان اور علماء سلسلہ کے لئے جو جذ بہ احترام تھا وہ ذیل۔اقتباس سے ظاہر ہے۔جلسہ سالانہ ۱۹۱۹ ء کی کا رروائی میں مرقوم ہے: تیسرے دن کی کارروائی شروع ہوئی۔اس وقت کیلئے صدر جلسہ جناب چوہدری نصر اللہ خاں صاحب وکیل سیالکوٹ مقرر تھے۔لیکن چونکہ اس وقت حضرت خلیفہ اسیح نے غیر مبائعین کو بھی کچھ تقریر کرنے کا موقع دینا منظور فرما لیا ہوا تھا۔اس لئے اس مناسبت کی وجہ سے چوہدری صاحب نے اپنی جگہ جناب میر محمد الحق صاحب مولوی فاضل کیلئے خالی کر دی اور میر صاحب صدر جلسہ ہوئے۔“ ریویو آف ریلیجنز اردو مارچ1919ء) قرآن مجید سے محبت اور اعلیٰ قوت حافظہ : حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے مکتوب سے یہ ظاہر ہے کہ حضرت چوہدری صاحب کو قرآن مجید سے عشق تھا تبھی ان ایام میں جبکہ آپ جوانی کے عالم میں تھے اور دنیوی مشاغل بھی جاذب نظر بن سکتے تھے۔آپ باقاعدگی کے ساتھ قرآن مجید کے درس میں شامل ہوتے تھے۔اس فیج اعوج کے زمانہ میں علماء، امراء اور تعلیم یافتہ طبقات کے احوال پر نظر ڈالیں تو یہ امر بہت ہی قابل تحسین نظر آتا ہے۔اور اسی عشق و محبت کا نتیجہ تھا کہ آپ نے اپنی پیرانہ سالی میں قرآن مجید حفظ کیا اور اس وقت حفظ کیا جبکہ آپ قادیان میں ناظر اعلیٰ سیکرٹری بہشتی مقبرہ وغیرہ کے فرائض کے بارگراں کو اٹھائے ہوئے تھے۔اس سے کتاب اللہ سے آپ کی کامل محبت و عشق کا علم ہوتا ہے۔گویا اللہ تعالیٰ کانو راپنے تقویٰ اور عشق الہی کے باعث انہوں نے حاصل کیا۔حضرت امام شافعی فرماتے ہیں :