اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page xii of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page xii

vi ہیں اصحاب احمد کے متعلق اور اخراجات کے متعلق۔ایک معاون کے لئے درخواست دعا : ایک دوست نے اس وقت تک سب سے زیادہ مالی اعانت کی ہے اور آئندہ بھی کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔احباب ان کی صحت و عافیت ، ایمان، اموال و اولاد میں برکت ہونے کے لئے دعا فرمائیں۔احباب سے درخواست تعاون: اس کام کے تعلق میں احباب سے تعاون کی درخواست ہے کہ ان کے علاقہ میں یا ان کے اقارب میں جوصحابہ وفات پاچکے ہوں ان کے سوال سے خاکسار کو مطلع فرما ئیں۔تا ان کے سوانح شائع کرنے کا جلد انتظام کیا جائے۔ایک کثیر تعداد ایسے احباب کی ہے کہ جنہیں میں ہیں ہیں سال سے اپنے بزرگان کے حالات تحریر کر کے دینے کے لئے بار بار توجہ دلا رہا ہوں لیکن وہ اس طرف توجہ نہیں کرتے۔حالانکہ ان کے سوانح کی اشاعت ان کے خاندانوں کے لئے برکت کا موجب ہے۔اصحاب احمد کے تعلق میں بہت سے عزائم ہیں۔بعض کتب کا گزشتہ جلدوں میں اعلان کر چکا ہوں۔قریب میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب دام عزہ نے حضرت منشی عبداللہ صاحب سنوری کے سوانح جلد تر شائع کرنے کی تلقین فرمائی ہے اور جلسہ سالانہ پر حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی وفات کے تیسرے روز اُن کے متعلق بھی مجھے تحریک فرمائی تھی۔یہ ان کی حسن ظنی اور کرم فرمائی ہے۔براہ کرم احباب دعاؤں سے بھی امداد فرمائیں تا اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے عزائم سے بہت بڑھ کر اس کام کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے اور اسے اپنی رضا اور میرے حسنِ خاتمہ کا موجب بنائے۔امِينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ یوم الجمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۶۲ء مسجد اقصیٰ۔قادیان خاکسار صلاح الدین ملک ایم۔اے ممبر و آڈیٹر ہر سہ انجمن ہائے صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید و انجمن وقف جدید ) قادیان