اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 90 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 90

90 خدمات سلسلہ: اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ نے گونا گوں خدمات سلسلہ کی توفیق پائی۔آپ جماعت سیالکوٹ (بشمول مضافات ) کے صدر تھے۔وہاں کا نظام قابل تعریف تھا۔اور آپ جانفشانی سے یہ خدمت سرانجام دیتے تھے۔قادیان ہجرت کر کے آنے پر بھی آپ تبلیغ میں خوب حصہ لیتے تھے۔* صدرانجمن احمدیہ کے مشیر قانونی ہمبر مجلس معتمدین ، صدر مجلس مذکور، ناظر خاص اور نئی تنظیم کے وقت سے تا وفات اولین ناظر اعلی ، سیکرٹری بہشتی مقبرہ اور قائم مقام امین کے عہدوں پر آپ سرفراز رہے۔گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفود میں آپ شامل ہوئے۔مشاورت میں ایک بار صدر اجلاس اور ایک بار اس کی ایک سب کمیٹی کے ممبر ہوئے۔اور جلسہ سالانہ کے بعض اجلاسات آپ کی صدارت میں منعقد ہوئے۔مالی قربانی اپنے قیمتی وقت کی قربانی کے علاوہ آپ مالی قربانی میں بھی سابقون میں سے تھے۔چنانچہ بعض امور درج کئے جاتے ہیں : تالیف و اشاعت کی جو سالانہ رپورٹ ۱۹۲۱ء کے جلسہ سالانہ پر سنائی گئی ، اس میں سات افراد کا ذکر کیا گیا جنہوں نے اپنے طور پر تبلیغ میں زیادہ حصہ لیا۔اس میں آپ کا نام نامی بھی شامل ہے۔اس سے انداز ہوتا ہے کہ آپ ہجرت کر آنے سے قبل بھی تبلیغ میں کس قدر کوشاں ہوں گے۔بعض امور کے متعلق ذیل میں چند حوالجات درج کئے جاتے ہیں : (۱) خاکسار مؤلف کو یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حضرت چودھری صاحب کا تقرر بطور صدرانجمن سیالکوٹ کب عمل میں آیا تھا۔البتہ رپورٹ جلسہ سالانہ صدر انجمن احمد یہ قادیان بابت ۱۹۰۸ء میں ۸۔۱۹۰۷ء کے متعلق جو رپورٹ سنائی گئی۔اس میں ضمناً آپ کی اس حیثیت کا ذکر موجود ہے۔(ص۴) گویا ۱۹۱۷ تک ( جبکہ آپ قادیان میں ہجرت کر کے آئے )۔کم و بیش نو دس سال آپ کو اس خدمت کے سر انجام دینے کی توفیق ملی۔ان دنوں موجودہ عہدہ ”امیر نہیں ہوتا تھا۔بعہد خلافت ثانیہ ۱۹۱۸ ء کے لگ بھگ تقر ر امراء کا آغاز ہوا تھا۔۲۵