اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 56 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 56

56 لاہوری پارٹی نے جب خلیفے بنائے۔تو انہیں بھی اس صفت میں لپیٹنے کی کوشش کی۔مگر مرحوم نے ان کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔“ ( بیان منشی نورمحمد صاحب) * مکرم مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل (امیر مقامی قادیان) نے بیان کیا کہ چوہدری صاحب محترم کی بیعت کا خط آنے پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بہت مسرور ہوئے تھے۔۳۳ بقیہ حاشیہ: (۳) اس عرصہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے میر صاحب کے ہمراہ کنارہ پر سلامت پہنچ جانے کی رؤیا بھی دیکھی تھی۔(۴) حضرت منشی محمد اسمعیل صاحب سیالکوٹی کا بیان ہے کہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھا تھا کہ میر صاحب کا بیعت کا خط آیا۔اور حضور اسی وقت اُٹھ کر اندرون خانہ تشریف لے گئے اور واپس آکر خط کا ذکر کیا اور بہت خوش تھے۔منشی صاحب کہتے تھے کہ میرا خیال ہے کہ حضور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے تشریف لے گئے تھے۔مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم اے ( مترجم قرآن مجید انگریزی ) کا بیان ہے کہ میں بھی اس مجلس میں موجود تھا۔حضور پندرہ منٹ کے بعد تشریف لائے۔بہت خوش تھے۔فرمایا کہ میر حامد شاہ صاحب کا خط آ گیا ہے اور میں سجدہ شکر کرنے کے لئے گیا تھا۔مجھے بہت خیال تھا کہ میر صاحب MY بہت مخلص ہیں یہ کہاں پھنس گئے ہیں اور خواہش تھی کہ انہیں قبول حق کی توفیق مل جائے“۔میر صاحب کا بیعت کا خط الفضل ۸/۴/۱۴ میں درج ہے۔جماعت سیالکوٹ ہر دو کے بغیر اپنے تئیں بے آسرا سمجھتے تھے۔مکتوب منشی صاحب مرحوم ۱۵/۸/۵۸۔آپ صدر انجمن احمد یہ کے قادیان میں ہیڈ کلرک رہے ہیں۔قریباً دو سال ہوئے کوئٹہ میں وفات پائی۔خاکسار کے استفسار پر آپ کا یہ مکتوب موصول ہوا تھا۔مولوی صاحب محترم نے میرے استفسار پر یہ بات بیان کی اور بتایا کہ ان دنوں حضور حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ والے دار اسیح والے حصہ شمالی اُونچے کمرہ میں ڈاک کا مطالعہ فرماتے اور احباب سے ملاقات فرماتے تھے۔یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کن احباب کے خطوط بیعت آئے ہیں۔ڈاک آنے پر ہم وہاں حضور کی خدمت میں پہنچ جاتے تھے۔اس کمرہ کو سیڑھیاں مغرب کی طرف سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب دام عزہ کے مکان کے صحن میں سے چڑھتی تھیں۔چنانچہ میں جب اس روز پہنچا جبکہ حضرت چوہدری صاحب کا بیعت کا خط موصول ہوا تو حضور کو بہت ہی مسرت ہوئی۔