اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 343 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 343

343 یعنی امریکن گورنمنٹ نے ۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوا دئے ہیں۔جب یہ تار آیا تو میں نے کہا۔اب ،، بقیہ حاشیہ: - (۵۱) حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے دارالسلطنت دہلی میں تبلیغی جلسوں کے انعقاد کا ارشاد فرمایا۔نہایت قلیل وقت میں عربی۔انگریزی اور اردو تقاریر کا دہلی کے شایانِ شان انتظام ہو گیا۔انگریزی میں محترم چوہدری صاحب کی بھی تقریر ہوئی۔جو مذہب کی ضرورت اور اس کا اثر موضوع پر تھی۔بعد تقریر ایک غیر از جماعت شخص نے آپ کی قابلیت کی تعریف کی اور تسلی کے لئے ایک سوال دریافت کیا۔آپ نے ایک جلسہ کی صدارت بھی کی۔اسوقت آپ کی عمر قریباً تئیس سال تھی یہ جلسے پانچ دن تک رام تھیٹر میں منعقد کئے گئے۔اور اس بارہ میں اشتہارات مع خاص دعوتی خطوط علماء و شرفاء ورؤساء دہلی کے نام ارسال کئے گئے تھے۔۱۵۳ الفضل ۱۹۱۶-۳-۱۸ صفحه ۲ ک۳ وصفحہ ۷ وک۱) ۱۵۴ (۵۲ تا ۵۶) قادیان میں آمد میں آپ کا ذکر۔(۵۷) آپ نے عورتوں کے حقوق پر مبلغین کی اعلیٰ جماعت کے سامنے ایک نہایت دلچسپ اور مفید معلومات کا حامل مضمون پڑھا۔آپ کا لہجہ نہایت عمدہ اور طرز دلنشین تھا۔آپ نے یورپ کے مختلف ممالک میں عورتوں کے حالات سنا کر اسلامی احکام سے اُنکا مقابلہ کیا (۵۸) یہ علم ہونے پر کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ امرتسر تشریف لا رہے ہیں۔آپ لاہور سے ملاقات کیلئے آئے۔حضور یہ کہہ ہی رہے تھے کہ آج ہم آزاد ہیں کہ اچانک چوہدری صاحب آ پہنچے۔انکو ایک خادم سے لاہور میں اس سفر کا علم ہوا تھا۔( الفضل ۱۹۲۴۔۲۲۲۔صفحہ اک ۳)۔(۵۹) ایک اجلاس میں شرکت کے کئے حضرت مفتی محمد صاحب۔حضرت مولوی ذوالفقار علی خاں صاحب۔حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال اور محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب۔اور آپ روانہ ہوئے۔(۱۹۲۴-۵-۲۷ - زیر مدینه ای ) (۶۰ و ۶۱) محترمہ بدر بیگم صاحبہ سے نکاح کا اعلان حضرت مولانا عبدالماجد صاحب بھاگلپوری نے کیا تھا۔(۱۹۲۶-۴-۲۷۔صفحہ ۲) آپ کی طرف سے تبتی خطوط پر شکریہ (الفضل ۱۹۲۶-۵-۷ صفحه هاک ۳) (۶۲) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا آپ کی سابقہ رہائش کوٹھی واقعہ نسبت روڈ پر قیام - ۱۵۶ ۱۵۵ (۶۳) آپ کے پہاڑ پر جانے پر قائم مقام امیر جماعت لاہور کا تقرر۔(۶۴) این بی سین ناشاد دہلوی نے ” کلام بے لگام نام اپنا مجموعہ منظومات شائع کیا ہے