اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 337 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 337

337 وو دوسری رویا جس کے کئی انگریز بھی گواہ ہیں اور ہندوستانی بھی۔وہ بھی ایسی ہے جس کا کوئی سلیم الطبع انسان انکار نہیں کر سکتا۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان میں ہوں اور مجھے کہا گیا ہے کہ کیا آپ ہمارے ملک کو دشمن کے حملہ سے بچا سکتے ہیں۔میں ان سے کہتا ہوں کہ مجھے جنگی سامانوں اور اپنے کارخانوں کا معائنہ کرنے دو۔اس کے بعد میں اپنی رائے کا اظہار کر بقیہ حاشیہ: محترم ایڈیٹر صاحب الحکم لکھتے ہیں کہ چوہدری نصر اللہ خان صاحب قبلہ اس وقت سلسلہ میں داخل نہیں ہوئے تھے۔محبت اور حسن ظن رکھتے تھے۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ کو بڑی تڑپ تھی کہ چوہدری صاحب سلسلہ میں داخل ہو جائیں۔‘ (الحکم مورخہ ۱۹۱۸۔۶۔۲۱ صفحہ ۵) (۲) مؤقر الحکم میں تحریر ہے : وو جب سے حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب کی طبیعت ناساز ہوئی ہے اور نیز اکثر احباب رخصت لیکر آئے ہیں ، اعلیٰ حضرت کا معمول سا ہو گیا ہے کہ قبل دو پہر تشریف لا کر مسجد میں بیٹھتے ہیں۔اور مناسب موقعہ کلام فرماتے ہیں۔۱۴ ستمبر کو شیخ نور احمد صاحب جالندھری ، چوہدری نصر اللہ خان صاحب پلیڈ رسیالکوٹ آئے تھے۔“ (احکام ۱۹۰۵-۹-۲۴ صفہ ۹ ک۱) (۳) مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری روایت کرتے ہیں : ایک دفعہ جماعت شہر سیالکوٹ نے جن میں حضرت میر حامد شاہ صاحب مرحوم ، چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم اور خاکسار شامل تھے۔کچھ روپے بطور ہدیہ حضور کی خدمت میں پیش کئے۔حضور علیہ السلام نے اس رومال کو جس میں روپے بندھے ہوئے تھے لیا۔پہلے الحمد للہ کہہ کر پھر جزاکم اللہ فر مایا۔جس سے ہمارے ایمان میں ایک قسم کی ترقی ہوئی۔کہ پہلے حضور نے خدا کا شکر ادا کیا۔پھر ہمارے لئے دعا فرمائی۔“ ( الحکم ۱۹۳۵۔۳۔۷ صفہ ۴) (۴) الحکم میں درج ہے: اس ہفتہ۔۔۔چوہدری نصر اللہ خان صاحب پلیڈر سیالکوٹ سے حاضر خدمت امام ہوئے۔“ (۲۸/۲۱ / فروری ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۰۔زیر دارالامان کا ہفتہ۔(۵) جلسہ سالانہ ۱۹۱۹ء کے ایک اجلاس کی صدارت کرنا۔(۶) ۲۶ / دسمبر ۱۹۲۱ء کو جلسہ سالانہ کا پہلا اجلاس آپ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔(۷) حج بیت اللہ شریف کیلئے رخصت لینا۔۱۴۳ (۸) رخصت سے واپس آنا ( الفضل ۲۴-۱۲-۳ از یر اخبار احمد یه صفحه۱ ) ۱۴۴ ۱۴۲