اصحاب احمد (جلد 11) — Page 241
241 مبلغین اسلام کی تاریخی کا نفرنس ۲۳ و ۲۴ / جولائی کو منعقد ہوئی جس میں یورپ ، امریکہ اور افریقہ میں تبلیغ اسلام کی توسیع کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔اس میں چوہدری صاحب نے بھی تبلیغ اسلام اور اسلامی لٹریچر کی اشاعت اور تعلیمی اسکیموں سے متعلق بحث میں حصہ لیا۔** آپ کی تبلیغی اور تربیتی مساعی کا بالاختصار ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے: (۱) امریکہ۔حضرت صوفی مطیع الرحمن صاحب مجاہد امریکہ نے رقم فرمایا: مجلس مذاہب عالم کے انعقاد کے دوران میں شکاگو میں اس سپوتِ اسلام نے موثق ومؤثر لیکچر دئیے۔“ ”ہمارے معزز و محبوب بھائی آنریبل چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی اگست ۳۳ء میں تشریف آوری اس ملک کے احمد یہ مشن کی استقامت کے لئے باسعادت ثابت ہوئی۔آپ کے لیکچروں کے ذریعہ ایک روح افزا سماں قلوب پر مسلط ہو چکا ہے۔نومسلموں اور دوسرے اسلام سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ تشریف فرمائی ایک جلا کا کام کر گئی ہے۔آپ کی تشریف آوری سے ہمارے سلسلہ کی دھاک بیٹھ گئی ہے۔‘“ *** آپ ۸/۱۲/۳۳ کو بمبئی پہنچے۔آپ کا استقبال کیا گیا۔پھر آپ سیدھے امیر جماعت سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے جو بوجہ علالت تشریف نہ لا سکے تھے۔پھر نماز جمعہ میں شریک الفضل ۲۸/۱/۵۶) آپ کو تبلیغ کا شوق ابتداء سے ہے۔چنانچہ ۱۹۲۱ء کے جلسہ سالانہ پر تالیف واشاعت کی جو رپورٹ سنائی گئی۔اس میں سات افراد کا ذکر کیا گیا ہے۔جنہوں نے اپنے طور پر تبلیغ میں زیادہ حصہ لیا۔اس میں چوہدری صاحب اور آپ کے والد ماجد کے اسماء بھی شامل ہیں۔( الفضل ۱۲/۱/۲۲ص ۵) الفضل ۲۷/۷/۵۵)۔اس میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آپ نے My Faith جو ایک کتا بچہ انگریزی میں امریکہ میں شائع کیا تھا۔جرمنی میں اس کا ترجمہ کر کے اس سے استفادہ کیا گیا ہے۔(الفضل ۱۲/۸/۵۵ ص ۸) ☆☆ رپورٹ سالانہ صدر انجمن احمد یہ بابت ۳۴ ۱۹۳۳ء (ص۲۰۹ و ۲۱۰) چوہدری صاحب نے ۱۹۳۳ء کے جلسہ سالانہ پر اس مشن کے حالات بیان کئے تھے۔(ص۲۰۳)