اصحاب احمد (جلد 11) — Page 237
237 (۳)۲۶ / مارچ ۱۹۳۴ء کو وائسرائے ہندا رل آف ولنگڈن کی خدمت میں بمقام دہلی احمد یہ وفد کی طرف سے سپاسنامہ چوہدری صاحب نے پڑھا۔* (۶) شہزادہ ویلز کی خدمت میں روحانی تحفہ پیش کرنا : ۱۹۲۲ء میں شہزادہ ویلز کے مملکت ہند میں ورود کے موقعہ پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک تبلیغی کتاب ( جو تحفہ شہزادہ ویلز کے نام سے معروف ہے۔) رقم فرمائی اور جماعت کے وفد نے اسے ۲۷ فروری کو لاہور میں پیش کیا۔اس وفد میں حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب اور محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بھی شامل تھے۔** (۷) ادارہ فضل عمر سائینسی تحقیقات حضرت خلیفتہ اہسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے مبارک ہاتھوں کئی اہم امور کی بنیاد رکھی جا چکی اکتیس احباب کے اس وفد میں حضرت مرزا شریف احمد صاحب ،حضرت مولانا عبد الماجد صاحب بھا گلوری، حضرت مفتی محمد صادق صاحب، حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہم بھی شامل تھے۔دیگر غالبا ذیل کے افرادِ وفد زندہ ہیں۔سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ، صاحبزادہ محمد طیب صاحب (خلف حضرت سید عبداللطیف صاحب شہید ( خان بہادر چوہدری نعمت اللہ خاں صاحب سکنہ مدار ( جالندھر ) و ملک عبد الرحمن صاحب رئیس قصور۔الفضل ۱۶/۳/۲۲۔اس وفد کے چالیس ممبران میں سے محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے علاوہ غالبا اب صرف ذیل کے احباب زندہ ہیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب۔خاں صاحب چوہدری نعمت اللہ صاحب جالندھر، مکرم قاضی محمد شفیق صاحب پلیڈر پشاور، مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب سوداگر چرم لاہور۔مکرم سید بشارت احمد صاحب حیدرآباد دکن۔مکرم پروفیسر محمد صاحب ایم۔اے مدراس۔مکرم سید ولی اللہ شاہ صاحب ( ناظر امور خارجه ) ومکرم مولوی محمد دین صاحب ( ناظر تعلیم )