اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 236 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 236

236 صاحب پشاور۔مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب سود اگر چرم لاہور۔اور مکرم خاں صاحب چوہدری نعمت اللہ خاں صاحب جالندھر۔( الفضل ۴/۷/۲۱ ور یو یو آف ریلیجنز (انگریزی) بابت جون ۱۹۲۱ء) (۲) ۱/۸ اپریل ۱۹۳۱ء کو چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے جمعیت چوہدری فتح محمد صاحب سیال و مولا نا عبد الرحیم صاحب درد ( رضی اللہ تعالیٰ عنہما ) ریٹائر ہونے والے وائسرائے لارڈارون کی خدمت میں وائسریگل لاج دہلی میں تحفہ لارڈارون کتاب ایک خوشنما کا سکٹ میں پیش کی۔(الفضل ۱۴/۴/۳۱) تبلیغ کی خاطر سید نا حضرت خلیفتہ امیج ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ کتاب تصنیف فرمائی تھی۔اس میں جہاں حکومت کو اس کی ذمہ واریاں یاد دلاتے ہوئے مسلمانان ہند کے حقوق کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔وہاں سلسلہ احمدیہ کی خصوصیات بھی بیان کی ہیں۔اور اسلام کی پاکیزہ تعلیم کا ذکر کر کے انہیں دعوتِ اسلام دی ہے۔بقیہ حاشیہ: - (۳۱) حضرت عرفانی صاحب سید نا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر یورپ ۱۹۲۴ء کے تعلق میں جبکہ چوہدری صاحب بھی لندن میں مصروف خدمات سلسلہ تھے رقم فرماتے ہیں:۔مکرمی چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے حضرت شہید کابل ( حضرت مولوی نعمت اللہ صاحب۔مؤلف ) کی شہادت پر اپنے ایمانی جوش سے متأثر ہو کر ایک خط سفارت افغانیہ کو انگریزی میں لکھا۔جس میں حکومت افغان کے اس جفا کارانہ فعل پر اظہار نفرت کیا گیا۔اور حکومت افغان کو قرآن مجید کے اس وعید کی طرف توجہ دلائی جو قتل مومن کے متعلق آئی ہے۔سفارت کا بل کا اس چٹھی پر نعل در آتش ہونا قدرتی امر تھا ،اوراس کے جواب نے ثابت کر دیا ، کہ ع عذر نا معقول ثابت می کند الزام را بالکل درست ہے۔“ ( الفضل ۷/۱۰/۲۴) (۳۲) ٹائمنز آف انڈیا بمبئی شائع کردہ The India and Pakistan Who's Who -۱۹۵۲-۵۳ء میں آپ کی بعض قانونی مطبوعات مذکور ہیں۔(۳۳) ومسلم ٹائمنر لنڈن ۱۵/۸/۳۷ میں آپ کے مضمون کا ترجمہ زیر عنوان ” اسلام کا روحانی پہلو۔“ (الفضل ۳/۹/۳۷)