اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 203 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 203

203 کی تو قیر باعث مسرت اور آپ کے احسانات کا احساس دل کی گہرائیوں تک ساری ہے۔آپ کے محاسن کا کسی قدر مجمل ذکر افراد جماعت کے لئے نیک محرک ہوگا۔اور اجتماعی ذکر و دعا کی برکات سے ہم مستفیض ہوسکیں گے۔قاضی صاحب نے بیان کیا کہ آپ کی خدمات کا شمار محال ہے۔طالبعلمی سے اس بقیہ حاشیہ: جمع کر لیا جائے۔چنانچہ پونے تین صد روپیہ وعدوں اور نقدی کی صورت میں ہو گیا۔صاحب صدر نے کہا کہ تھیلی پر سرسوں جمانا اس کو کہتے ہیں۔جناب مرزا صاحب کے سوسائٹی کا ممبر بننے سے دینی فوائد کے علاہ دنیوی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔دوسری تقریر کا بقیہ حصہ حضور نے سید صاحب کی صدارت میں ۱۷٫۲/۲۰ کو بیان فرمایا۔وزیر اعظم برطانیہ کے اس ادعا کی تغلیط و ابطال میں کہ مستقبل میں امن عالم عیسائیت سے وابستہ ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر تین گھنٹے مسلسل بریڈ لا حال میں زیر صدارت حضرت مولوی ذوالفقار علی خاں صاحب ہوئی۔جس میں حضور نے بتایا کہ امن عالم اسلام سے وابستہ ہے۔چوہدری صاحب (امیر جماعت ) کی طرف سے اردو اور انگریزی کے اشتہارات کے ذریعہ اس جلسہ کی تشہیر کی گئی تھی حاضرین کی تعداد قریباً ساڑھے تین ہزار تھی۔( الفضل ۱۹/۲/۲۰ نیز ریویو آف ریلیچنز (اردو) بابت مارچ ۱۹۲۰ء ) اس کے لئے بطور امیر جماعت دواشتہار شائع کرنے کا ذکر اور تفصیل الحکم ۲۸ /۲۱ فروری ۱۹۲۰ء ص ۹۰۷) ۱۵ فروری کو احمد یہ ہوسٹل میں چوہدری صاحب کی ترجمانی میں حضور سے مسٹر چرڈ پرنسپل اسلامیہ کالج لاہور کی مذہبی گفتگو ہوئی۔(الفضل ۲۳/۲/۲۰ ور یو یو پر چہ مذکور ) حضور کی ایک تقریر احمد یہ ہوٹل میں مذہب اور اس کی ضرورت پر ہوئی۔نیز ایک تقریر ایک دعوت شادی پر اور ایک جماعت احمدیہ کے سامنے ہوئی۔مسٹر رچرڈ پرنسپل اسلامیہ کالج نے بھی ملاقات کی اور احمدی طلباء کی تعریف کی۔( ریویو۔پرچہ مذکور ) ۱۰ ر ا پریل ۱۹۲۰ء کو سیالکوٹ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر زیر صدارت حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب ہوئی۔(الفضل ۱۵/۴/۲۰ ص ۲ ک (۲) مکرم مرزا محمد عبداللہ صاحب ( دفعدار ) درویش بیان کرتے ہیں کہ قادیان سے روانہ ہونے سے ایک دن قبل حضور نے دریافت کیا کہ کوئی شخص سیا لکوٹ جانے والا ہے۔میں نے عرض کیا کہ میرا جانے کا ارادہ ہے۔تو حضور نے