اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 202 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 202

202 وائسرائے عمل میں آیا تو جماعتہائے احمد یہ لاہور شہر و مضافات کی طرف سے آپ کو دعوت طعام دی گئی۔اس موقعہ پر محترم قاضی محمد اسلم صاحب ( پروفیسر گونمنٹ کالج لاہور ) نے ایڈریس پڑھا۔اس میں ذکر کیا کہ چوہدری صاحب کی سادگی پسند طبیعت ہمیشہ ایسی تقریبات سے نفور رہی ہے۔تا ہم آپ نے ہماری استدعا کو شرف قبولیت بخشا۔ہماری یہ تقریب ایک جدا گانہ حیثیت رکھتی ہے۔آپ بقیہ حاشیہ: - رکھیں اور ہمیشہ ان روحانی صورتوں کو اپنا اسوہ بنا ئیں جو اسلام کی زندگی کے 11066 لئے بمنزلہ ستون کام دیتی رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔سہ ماہی اوّل ۱۹۱۹ ء میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لاہور میں دو پبلک تقریریں کیں۔ایک بریڈ لا ہال میں چوہدری صاحب کی صدارت میں اسلام اور بین الاقوامی تعلقات کے موضوع پر کئی ہزار کے مجمع نے تین گھنٹے تک توجہ سے سنی۔اس کی کارروائی متعدد اخبارات میں شائع ہوئی۔جلسہ کے دعوتی کارڈ چوہدری صاحب اور میاں محمد شریف صاحب پلیڈر لا ہور (حال پنشنزای۔اے سی مقیم ربوہ ) کی طرف سے جاری کئے گئے تھے۔دوسری تقریر ۲۶/۲/۱۹ کو زیر انتظام مارٹن ہسٹا ریکل سوسائٹی اسلامیہ کالج زیر صدارت سید عبدالقادر صاحب پروفیسر تاریخ اسلامیہ کالج اسلام میں اختلافات کا آغاز“ کے موضوع پر ہوئی۔سید صاحب نے تقریر کے لئے بار بار استدعا کی تھی۔سید صاحب نے احمدیت اور حضرت امام جماعت کا تعارف کرایا اور تقریر کے بعد کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ اسلامی تاریخ کا بہت سا حصہ مجھے بھی معلوم ہے لیکن جناب مرزا صاحب کی تقریر سن کر میں بلا لومتہ لائم یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ میں ابھی طفل مکتب ہوں۔اور آپ کی معلومات کے سامنے میراعلم ایسا ہی ہے جیسے بجلی کے قمقمہ کے مقابل معمولی قدیمی طرز کا چراغ۔میرے نزدیک لاہور میں کوئی ایسا شخص نہیں جو ایسے دقیق ترین باب کو بیان کر سکے۔اس سوسائٹی کا مقصد قیام یہ ہے کہ مسلمانوں کو بتایا جائے کہ پہلے ان کی حالت کیا تھی اور اب کیا ہے۔اور اگر جناب مرزا صاحب ہمیں اجازت دیدیں کہ آپ کا نام سوسائٹی میں درج کر لیا جائے تو سوسائٹی کو چار چاند لگ جائیں۔اور اگر کبھی کبھی اپنا قیمتی وقت بھی دے سکیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو جائیں۔آپ نے اپنا نام درج کرنے کی اجازت دے دی۔ایک دوست نے تحریک کی کہ یہ ایک خاص تقریر ہے۔اس کے طبع کرانے کے لئے ابھی چندہ