اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 189 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 189

189 نے ایک مسلمان کو کافر قرار دیا ہے تو وہ خود کا فر ہے۔ظفر اللہ خاں کو اس فتویٰ سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔آپ ایک عظیم الشان وجود ہیں جو استعمار کا مقابلہ بلاغت اور صدق سے کرتے ہیں ان کی زبان اور دل میں اللہ تعالیٰ نے حق رکھا ہے۔اگر ایسا شخص کا فر ہے، تو بلاشبہ بہت سی نیک روحیں آپ کے نمونہ پر کار بند ہوکر کا فر بننا پسند کریں گی۔10056 بیروت کے کثیر الاشاعت روزنامہ ”بیروت المساء“ نے مفتی مصر کے فتویٰ کے خلاف انتہائی غیظ و غضب کا اظہار ان الفاظ میں کیا کہ: ہم وزیر خارجہ۔۔۔۔السيد محمد ظفراللہ خاں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔بیروت میں ان سے کئی مرتبہ ملاقات ہوئی۔ہم نے فصاحت و بلاغت سے پر ان کا لیکچر بھی سنا۔آپ کا لیکچر سن کر ہمارامد ہوش ہونا لازمی تھا۔جبکہ اقوام متحدہ کی مجالس آپ کی زور دار تقاریر سن کر ورطۂ حیرت میں پڑ چکی تھیں۔ہم نے آپ کو قرآن مجید کے علوم بیان کرتے ہوئے سنا۔جس میں آپ نے شاعر کا یہ قول بھی بیان فرمایا ہے وَكُلُّ الْعِلْمِ فِي الْقُرْآنِ لَكِن تَقَاصَرَ عَنْهُ أَنْهَامُ الرِّجَالِ تمام علوم قرآن مجید میں موجود ہیں لیکن عام لوگوں کے فہم سمجھنے سے قاصر ہیں ) پھر ہم نے آپ کو ” پالم پتیش ، ہوٹل میں نماز تہجد پڑھتے اور عبادت کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔آپ کے پیچھے نماز میں آپ کے ساتھی بھی تھے۔پھر ہم نے دیکھا کہ آپ اسلامی حکومتوں کے وزراء اعظم کی ایک کانفرنس منعقد کرنے میں کوشاں ہیں۔پھر آپ نے مصر کی امداد اور تائید وحمایت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔اسی طرح مسئلہ تیونس کے متعلق اسلامی مفادات کے تحفظ میں آپ جس طرح سینہ سپر ہوئے ، وہ بھی ہمیں اچھی طرح یاد ہے۔یقیناً ظفر اللہ خاں مفکر دماغ کے حامل ہیں۔آپ ترقی پذیر پاکستانی