اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 190 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 190

190 مملکت کے لئے لسانِ ناطق کا درجہ رکھتے ہیں۔ہاں مفتی مصر نے جہالت کا ثبوت دیا ہے۔اس کا منصب صرف دینی ہے۔اس کا کام لوگوں کو کا فرقرار دینا نہیں ہے۔جس نے مومن کو کا فرکہا وہ خود کافر ہوا۔آہ ! اس نے یہ فتویٰ دے کر۔انتہائی غفلت کا ثبوت دیا ہے۔مذہبی لوگ خدمت دین کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔سیاسی امور میں دخل دینا ان کا کام نہیں اگر ظفر اللہ خاں مختلف اسلامی فرقوں میں سے ایک فرقے کی طرف منسوب ہوتے ہیں تو یہ امران کو کافر نہیں بنا تا۔وہ ایمان باللهِ وَمَلَئِكَةٍ وَ كُتُبِهِ وَرُسُلِہ کے قائل ہیں۔وہ اسلامی ارکان پر پوری طرح عامل ہیں۔کیا مفتی کیلئے جائز ہے کہ وہ ان مسلمانوں پر بھی کفر کا فتویٰ لگائے جو دین اسلام پر پیرا ہوں۔وو و شیخ مخلوف مسلمانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کر رہا ہے اور ایسے وقت میں تفرقہ کی اشاعت کر رہا ہے ، جبکہ انہیں اتحاد کی بے حد ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں کافروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے لَكُمُ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِین۔مفتی مصر کو کیا ہو گیا کہ وہ احمدی مسلمانوں کو مخاطب کر رہا ہے اور ان پر کفر کا اتہام لگا رہا ہے۔جس نے مومن کو کافر کہا ، وہ خود کا فر ہوا۔کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ اہلِ مصر بالخصوص اور دیگر مسلمان بالعموم قرون وسطی کی جمود انگیز اور غیر ترقی پذیر روش سے خلاصی حاصل کریں۔شیخ مخلوف اور ظفر اللہ خاں کے درمیان نمایاں فرق ہے۔اول الذکر مسلم مگر غیر عامل ہے۔اور اگر شیخ مذکور عمل کرتا بھی ہے تو تفرقہ انگیزی کے لئے۔برخلاف اس کے ظفر اللہ خان مُسْلِمٌ عَامِلٌ لِلْخَيْرِ ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی آیات میں ہمیشہ ایمان اور عمل صالح کا اکٹھا ذکر کیا ہے۔آہ ! ایمان اور عملِ صالح کے باوجود مسلمانوں کو کافر قرار 6 دینا کتناہی دور از عقل ہے۔پیرس میں منعقدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واپس آتے ہوئے آپ نے ممالک اسلامیہ کا