اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 179 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 179

179 وو اس عہدہ پر فائز ہوئے ابھی چار سال بھی نہیں ہوئے تھے کہ اپریل ۱۹۵۸ء میں آپ کا انتخاب برائے نائب صدر عمل میں آیا۔اس طرح آپ نے اپنی خداداد قابلیت سے تھوڑے عرصہ میں قابلِ رشک مقام حاصل کر لیا۔منصبی فرائض کی بجا آوری آپ کی فطرت ثانیہ ہے۔سٹار“ کے خصوصی نمائندہ متعین لیک سکسیس نے لکھا کہ سر ظفر اللہ کی روانگی سے عرب وفود بیش قیمت امداد سے محروم ہو گئے۔جو مسئلہ فلسطین کے متعلق ان کو حاصل ہو رہی تھی۔جس عزت سے عرب وفود ان کو دیکھتے تھے۔اس کا انہوں نے یوں مظاہرہ کیا کہ تمام عرب وفود گارڈ یا کے ہوائی مستقر پر پہنچے اور انہوں نے یہ اظہار کیا کہ ہم ایسے دوست کو الواداع کہتے ہوئے افسردہ ہیں کہ جس نے ہمارا قصہ بھی سکیورٹی کونسل کے سامنے کمال احسن طریقے سے پیش کیا اور ہم مبارک باد پیش ۸۲ کرتے ہیں۔قاہره ۲۰ / جون ۱۹۵۰ء باشندگان لیبیا کے ایک وفد نے جو تین افراد پر مشتمل تھا۔آج مصر میں مقیم پاکستانی سفیر حاجی عبدالستار سیٹھ سے ملاقات کی۔اور لیبیا کی آزادی کے سلسلے میں پاکستان کے وزیر خارجہ چو ہدی محمد ظفر اللہ خاں نے جو خدمات سرانجام دی ہیں۔ان کے لئے شکر یہ ادا کیا۔وفد نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے نہایت شاندار طریق سے اقوام متحدہ میں باشندگان لیبیا کے جذبات کی ترجمانی کی۔یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج لیبیا آزادی کی منزل کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔لیبیا پاکستان اور اس کے قابل احترام وزیر خارجہ کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔۔۔وفد میں لیبیا کی مجلس آزادی کے سیکرٹری جنرل بھی شامل تھے۔معاصر انجام کراچی سمالی لینڈ کی خدمت کے متعلق ذیل کی خبر دیتا ہے : کراچی ۱۰ فروری ، پاکستان کے وزیر خارجہ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں نے ادارہ اقوام متحدہ میں سمالی لینڈ کے مسلمانوں کے مقصد آزادی کی حمایت میں جو معرکۃ الآراء تقریریں کی ہیں۔ان کا خلوص دل سے اعتراف کرتے ہوئے سمالی لینڈ کے ہزاروں مسلمانوں نے اپنے بچوں کے نام پاکستان کے وزیر خارجہ کے نام پر رکھے ہیں اور خود میرے نوزائیدہ بچے کا نام ظفر اللہ ہے۔“ یہ ہیں وہ الفاظ جو مؤتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سمالی لینڈ کے وفد کے قائد حاجی محمد حسین نے یو۔پی۔پی۔سے ایک خاص ملاقات میں کہے۔انہوں نے کہا کہ ”ہم خاص کر چوہدری ظفر اللہ خاں کے بیحد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری جدوجہد آزادی میں