اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 110 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 110

110 اب وہ محبوب وجود ہمارے درمیان موجود نہیں۔اس پیارے چہرہ کو آنکھیں تلاش کرتی ہیں لیکن پانہیں سکتیں۔ہم ان مسلسل دردبھری دعاؤں سے محروم ہو گئے ہیں۔لیکن ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو خوشی سے قبول کرتے ہیں اور اس خیال سے اطمینان حاصل کرتے ہیں کہ ہماری والدہ نے اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور رضا جوئی میں گزاری۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق بخشے۔اور امید رکھتے ہیں کہ ہمارا وقت آنے پر وہ ہمیں بھی اپنی رحمت میں داخل فرمائے۔اور ہمارے والدین اور صادقین کی معیت ہمیں عطا فرمائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قدموں میں ہمیں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔میرے لئے جب وہ وقت آئے گا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت پھر یہ ممکن کر دیگی کہ میری نظر پھر اس پیارے چہرہ پر پڑے۔تو میری تمام محبت اور تمام حسرت اور تمام شوق اس ایک ہی لفظ میں ادا ہو جائیں گے ”بے بے اور انکی طرف سے ”جیو پر پھر ایک بار میرے دل کو خوشی سے بھر دے گا۔اے خدا بر تربت او بارش رحمت بیار داخلش کن از کمال فضل در بیت النعيم