اصحاب احمد (جلد 10) — Page 39
39 ہے اس لئے آپ تین ماہ یعنی یکم اگست تک لاہور میں بیرونی جماعتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کا کام کریں۔اس وقت تک ربوہ کے حالات بھی درست ہو جائیں گے۔بعد ازاں بذریعہ فیصلہ نمبر ۳۲۷ غـم مورخہ ۱۳/۱۲/۵۰ انجمن تحریک جدید نے حضور کے ارشاد پر آپ کو افسرامانت تحریک جدید مقررفرمایا اور بوجہ آپ کی کبرسنی کے آپ کا ایک نائب بھی مقرر کیا۔آپ اس وقت تک اسی عہدہ پر خدمت سلسلہ بجالا ر ہے ہیں متـعـنـا الله بطول حياته۔امین۔آپ بفضلہ تعالیٰ موصی ہیں اور تحریک جدید دور ثانی کے مجاہدین میں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا انجام بخیر کرے۔آمین۔سلسلہ کے لٹریچر میں ذکر :۔آپ کا ذکر سلسلہ کے لٹریچر میں متعدد مقامات پر آتا ہے۔مثلاً (۱) پیشگوئی کے گواہ۔۲۸ فروری ۱۹۰۷ء والی سخت زلزلہ کی پیشگوئی قبل از وقت سننے والوں میں آپ کا نام مرقوم ہے۔حاشیہ صفحہ سابق : اللہ تعالیٰ ان کو اس طرف لے آیا۔ماسٹر صاحب کے دل کی صفائی کا علم ان دوشہادتوں سے ہوتا ہے ایک رؤیا کی بناء پر حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب ایدہ اللہ نے حضرت خلیفہ اول کی اجازت سے انجمن انصار اللہ بنائی۔اس کا اعلان ہوتے ہی اعتراضات کی بوچھاڑ ہونے لگی کہ اس کا قیام بغرض حصول خلافت ہے۔حضور تحریر فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس انجمن کے ممبروں میں سے ایک خاصی تعداد اس وقت ان لوگوں کے ساتھ ہے اور وہ لوگ گواہی دے سکتے ہیں کہ اس انجمن کا کوئی تعلق تغیرات خلافت کے متعلق نہ تھا۔بلکہ یہ انجمن صرف تبلیغ کا کام کرتی تھی۔اور ان میں سے بعض نے یعنی انکے واعظ محمد حسین عرف مرہم عیسی اور ماسٹر فقیر اللہ سپر نٹنڈنٹ دفتر سیکرٹری اشاعت لاہور نے یہ شہادت دی بھی ہے “(13) ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے بھی شہادت لکھ کر دی ہے کہ میں اس انجم کا ممبر تھا۔اس میں اس قسم کی سازش پر کبھی کوئی گفتگو میرے سامنے نہیں ہوئی (14) ج تمتہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۵۷ و بدر بابت ۷/۳/۰۷ صفحہ ان گواہوں سے دستخط کروائے گئے تھے۔مقدم الذکر میں آپ کے دستخط ' خاکسار فقیر اللہ نائب ناظم میگزین کے طور پر درج ہیں۔گذشتہ صفحات میں ذکر آیا ہے کہ آپ کو نائب ناظم میگزین یکم جون ۱۹۰۷ء کو مقرر کیا گیا تھا۔معلوم ہوا کہ حقیقۃ الوحی کی تصنیف کے دوران میں کسی وقت جون یا اس کے بعد ان گواہوں کی گواہی حاصل کی گئی۔(۲) جلسه سالانہ ۱۹۱۰ء کے کوائف میں لکھا ہے:۔