اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 255 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 255

255 ۳۲ از مولوی صاحب موصوف )۔ایک دفعہ میں نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں اولاد کے لئے دعا کی درخواست کی فرمایا ، دعا کروں گا۔پھر دوسرے دن اسی طرح عرض کی پھر تیسرے دن بھی عرض کی۔اس پر فرمایا کہ مولوی صاحب! آپ تو اس طرح سے کہتے ہیں۔جیسے آپ کی عمر اسی سال کی ہوگئی ہے۔آپ کے ہاں تو بیسیوں لڑکے ہو سکتے ہیں۔سوالحمد اللہ کہ اب میں صاحب اولاد ہوں۔“ اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی تحریر فرماتے ہیں۔کہ:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکثر فرمایا کرتے تھے کہ مرد کو اولاد سے جلد مایوس نہیں ہونا چاہئے۔اگر کوئی خاص نقص نہ ہو تو اسی نوے سال تک مرد کے اولاد ہوسکتی ہے۔“ (85) ۳۳ - ( از مولوی صاحب موصوف)۔ایک مرتبہ خاکسار نے حضور اقدس علیہ السلام سے عرض کی کہ مجھے مولویوں سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے۔اس لئے حضور کچھ ارشاد فرما دیں۔آپ نے فرمایا کہ جب کہیں گفتگو کا موقع ملے تو دعا کر لیا کرنا اور یہ کہ دیا کرنا کہ میں نے حق کو پہچانا اور قبول کر لیا ہے۔‘ (86) ۳۴ - ( از مولوی صاحب موصوف ) : ایک دفعہ ایام جلسہ میں حضور علیہ السلام سیر کے لئے تشریف لے گئے ایک شخص نے آیت شریف اَوَمَنْ كَانَ مَيْتاً فَأَحْيَيْنَهُ ( 87 ) کا مطلب حضور علیہ السلام سے دریافت کیا۔مرزا یعقوب بیگ صاحب بھی اس وقت پاس موجود تھے۔انہوں نے اس شخص سے کہا کہ حضرت مولوی صاحب (خلیفہ اول) سے اس آیت کا مطلب پوچھ لینا۔اس نے ڈاکٹر صاحب کو مخاطب کر کے کہا کہ میں تو صرف حضرت صاحب کا ہی مرید ہوں اور کسی کا نہیں۔اس پر حضور علیہ السلام نے تبسم فرما کر فرمایا کہ ہر شخص کا مذاق علیحدہ ہوتا ہے۔اور پھر آیت شریفہ کے معنے بیان فرمائے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب دام عزه مئولف سیرۃ المہدی اس پر تحریر فرماتے ہیں:۔”مرزا یعقوب بیگ صاحب مرحوم نے اپنی طرف سے یہ خیال کر کے اس شخص کو روکا ہوگا کہ ایسی معمولی بات کے لئے حضرت صاحب کو تکلیف نہیں دینی چاہئے۔مگر حضرت صاحب نے اس کی دلداری کیلئے اس کی طرف توجہ فرمائی۔اور ویسے بھی جبکہ ایک قرآنی آیت کے معنی کا سوال تھا تو آپ نے مناسب خیال فرمایا کہ خود اس کی تشریح فرماویں۔ویسے عام فقہی مسائل میں حضرت صاحب کا یہی طریق ہوتا تھا کہ جب کوئی شخص کوئی مسئلہ پوچھتا تھا تو آپ فرما دیتے تھے کہ مولوی صاحب سے پوچھ لیں۔یا مولوی صاحب پاس ہوتے تو خود انہیں فرما دیتے کہ مولوی صاحب یہ مسئلہ کیسے ہے۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ جو لوگ خلافت ثانیہ کے موقع پر