اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 254 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 254

254 وغیرہ۔دوسروں کی طرف سے تو کوئی جواب نہ آیا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تحریری ارشاد آیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اسی غرض اور ایسی بیماریوں کے لئے ہی بھیجا ہے۔آپ یہاں آجاویں۔حدیث شریف میں وارد ہے کہ مَنْ أَتَى الى شِبراً (80) پس خاکسار حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوا اور کچھ عرصہ رہ کر بیعت سے مشرف ہو گیا۔“ (81) ۲۹ - ( از مولوی صاحب موصوف :۔ایک دن حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جلاب لیا ہوا تھا کہ دو تین خاص مرید جن میں مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم بھی تھے۔عیادت کے لئے اندر ہی گھر میں حاضر ہوئے۔اس وقت خاکسار کو بھی حاضر ہونے کی اجازت فرمائی۔خاکسار نیچے فرش پر بیٹھنے لگا اس پر حضور اقدس نے فرمایا کہ آپ میرے پاس چار پائی پر بیٹھ جائیں۔خاکسار " الامر فَوقَ الْادَبُ “ کوملحوظ رکھ کر چار پائی پر بیٹھ گیا بوقت رخصت میں نے بیعت کے لئے عرض کی فرمایا کل کر لینا۔میں نے دوبارہ عرض کی کہ آج جانے کا ارادہ ہے اس پر حضور نے چار پائی پر ہی میری بیعت لی۔اور دعا فرمائی۔اس پر مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم مجھ کو مبارک باد دی کہ یہ خاص طور پر بیعت لی گئی ہے۔(82) ۳۰۔( از مولوی صاحب موصوف )‘ ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے جمعہ پر حضرت مسیح موعود میرے قریب تشریف فرما ہوئے۔حضرت حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے جلدی سے آکر میری طرف اشارہ کرتے ہوئے عرض کیا کہ حضور یہ مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری ہیں حضور نے ارشاد فرمایا کہ میں ان کو اچھی طرح جانتا ہوں۔یہ بہت دفعہ قادیان آتے جاتے ہیں۔“ (83) ۳۱۔( از مولوی صاحب موصوف ) :‘ ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں (جب سیر کے بعد گھر تشریف لیجانے لگے ) عرض کیا کہ میری آنکھوں سے پانی بہتا رہتا ہے۔میرے لئے دعا فرمائیں۔آپ نے فرمایا۔میں دعا کروں گا اور فرمایا آپ مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اول ) سے اطریفل زمانی بھی لے کر کھائیں۔(میں نے حضرت مولوی صاحب سے جا کر عرض کیا اور آپ نے مجھے ایک چھٹانک اطریفل زمانی دیا ) الحمد اللہ ( حضور کی دعا اور بتلائی ہوئی دوا سے ایسا صریح فائدہ ہوا ) کہ اس کے بعد آج تک خاکسار کو پھر کبھی یہ عارضہ (ڈھل کا یعنی آنکھوں سے پانی جاری ہونا) نہ ہوا۔“ ( روایت ۸۱۷۔سیرت المہدی) (84) بغیر الفاظ یہ روایت سیرۃ المہدی میں درج ہے۔( نمبر ۷۲۹) ہے اس میں خطوط وحدانی میں الفاظ الحکم ۲/۲۵/ ۲۸ صفحہ ۳ سے زائد کئے ہیں۔