اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 168 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 168

168 شرعی احکام اور صوم وصلوٰۃ کی پابندی کرتے تھے۔ان کی تصویر موجود نہیں ہے۔چوہدری غلام محمد صاحب محترم چوہدری غلام محمد صاحب ولد بدر بخش نے ۱۹۰۳ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔پکے احمدی بہت نیک اور پر ہیز گار تھے۔آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔چوہدری رحمت خاں صاحب محترم چوہدری رحمت خاں صاحب ولد بلو خاں راجپوت سکنہ کریام (ضلع جالندھر ) نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور بعد میں حضرت مسیح موعود کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا۔آپ نے بحالت ایمان ۱۹۳۵ء میں وفات پائی۔حضرت حاجی غلام احمد صاحب کی صدرانجمن احمدیہ کو موہو یہ اکسٹھ کنال دومرلہ اراضی کے چوہدری صاحب ہی مختار عام تھے۔اور یہ کام کو بہت دیانتداری سے سرانجام دیتے تھے۔آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔آپ کی اولاد نیاز احمد۔بشیر احمد۔مبارکہ مرحومہ (اہلیہ جلال الدین سکنہ کر یام ) ہیں۔یہ تین بھائی رحما مرحوم، منشی خاں مرحوم اور نواب تھے رحما ۴۰۔۱۹۳۹ء میں بحالت ایمان فوت ہوئے نمازی اور نیک تھے۔یہ یقینی طور پر معلوم نہیں کہ صحابی تھے یا نہیں۔نواب، چک نمبر ۳۴ جنوبی ( ضلع سرگودھا) میں موجود ہے لیکن افسوس کہ جماعت سے منقطع ہو چکا ہے۔نواب ولد مولا بخش صاحب کے الفاظ میں بیعت البدر بابت ۱/۲/۰۵ میں درج ہے (صفحہ ۹ کالم ۱) ** آپ کے اکلوتے بیٹے ولی محمد خاں نے ۱۹۰۴ء یا ۱۹۰۵ء میں بیعت کی۔آپ کی بیعت بدر بابت ۱۰/۱/۰۷ (صفحہ ۲۲ ک ۳) میں بالفاظ ولی محمد خانصاحب ولد غلام محمد خاں صاحب موجود ہے۔حضرت مسیح موعود کی زیارت کرنے کا یقینی طور پر علم نہیں ہو سکا۔صوم وصلوٰۃ کے پابند اور احکام دینیہ کا خاص اہتمام کرنے والے اور نیک سیرت انسان تھے۔بحالت ایمان نومبر ۱۹۴۷ء میں لاہور میں مہاجر ہونے کی حالت میں وفات پائی۔آپ کی اولا دعطا اللہ صابر (مدرس چک نمبر (۷۰ ضلع منٹگمری) سلامتے بیگم (اہلیہ رائے احمد کیرام والے) اور مبارکہ بیگم (اہلیہ عبداللطیف ولد طفیل محمد خاں کر یام والے ) ہیں۔