اصحاب احمد (جلد 10) — Page 169
169 چوہدری امیر باز خانصاحب محترم چوہدری امیر باز خاں صاحب ولد کیمن خاں قوم راجپوت کا خاندان موضع سٹروعہ ضلع ہوشیار پور سے موضع کر یام ( جالندھر ) آکر آباد ہو گیا تھا۔چوہدری صاحب نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور حضرت مسیح موعود کی زیارت بھی نصیب ہوئی۔آپ جسمانی لحاظ سے کمزور تھے۔حضرت حاجی غلام احمد صاحب انہیں حضرت مولوی نورالدین صاحب کی خدمت میں لائے۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا۔مرض کوئی نہیں۔صرف غذا کی کمی ہے جس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔آپ شرعی احکام اور صوم صلوۃ کے بیت پابند تھے۔۱۹۲۵ء میں بحالت ایمان فوت ہوئے۔آپ کی اولا د عبد العزیز۔احمد علی عبد السلام اور مہندی میں سے صرف عبد السلام زندہ ہے۔