اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 503 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 503

503 (۴) مثیل بدر تین صد تیره خاص صحابہ کرام کی دونوں فہرستوں (مندرجہ آئینہ کمالات اسلام و انجام آتھم ) میں حضرت منشی صاحب کا نام نامی موجود ہے۔(۵) بعض مخلصین کے انفاق فی سبیل اللہ کے ذکر کے ضمن میں حضور علیہ السلام رقم فرماتے ہیں:۔”ہماری عزیز جماعت حیدرآباد اور فلاں احباب۔۔۔۔۔۔۔۔اورمنشی اروڑ ا صاحب کپورتھلہ اور ان کے رفیق اور ایسا ہی ہماری مخلص اور محبت جماعت سیالکوٹ یہ تمامحسین اپنی طاقت سے زیادہ خدمت میں مصروف ہیں۔”ہماری امرتسر کی مخلص جماعت ، ہماری کپورتھلہ کی مخلص جماعت ، ہماری ہندوستان کے شہروں کی مخلص جماعتیں وہ نو را خلاص اور محبت اپنے اندر رکھتی ہیں کہ اگر ایک با فراست آدمی ایک مجمع میں ان کا منہ دیکھے تو یقینا سمجھ لے گا کہ یہ خدا کا ایک معجزہ ہے جو ایسے اخلاص ان کے دل میں بھر دیے ان کے چہروں پر ان کی محبت کے نور چمک رہے ہیں۔وہ ایک پہلی جماعت ہے جس کو خدا صدق کا نمونہ دکھلانے کے لئے طیار کر رہا ہے۔(۱۳۵) (۲) اپنے دست مبارک سے رقم کردہ مکتوب بنام حضرت میاں محمد خاں صاحب کپور تھلوی میں حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔آپ دلی دوست اور مخلص ہیں۔اور میں آپ کو اور اپنی اس تمام مخلص جماعت کو ایک وفادار اور صادق گردہ یقین رکھتا ہوں اور مجھے آپ سے اور منشی اروڑ ا صاحب اور دوسرے کپورتھلہ کے دوستوں اور سے دلی محبت ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس دنیا اور آخرۃ میں خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرے ساتھ ہوں گے۔(۱۳۶) اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَّ بارِک وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مجيدوَاخِرُ دعونا أَنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ