اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 502 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 502

502 احباب فوراً اس میں سوار ہو گئے۔اور ٹرین یہ جا وہ جا اور ہم وہاں تنہا رہ گئے۔حضرت منشی صاحب کی وفات کے نصف سال بعد شیخ فیض الرحمن صاحب نے خواب دیکھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ نہایت ہی سفید بند موٹر میں حاجی پور تشریف لائے اور موٹر سے اتر کر سید ھے والد صاحب کی قبر پر تشریف لے گئے اور وہاں بہت دعا کی اور بعد دعا فرمایا: - شخص جنتی ہے“ اور پھر موٹر میں واپس تشریف لے گئے۔(۱۳۲) محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر نے حضرت منشی ظفر احمد صاحب حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب، حضرت منشی اروڑ صاحب اور حضرت منشی عبدالرحمن صاحب سمیت بارہ قدیم صحابہ کپورتھلہ کے اسماء درج کر کے تحریر فرمایا ہے کہ یہ تمام وہ دوست ہیں جنہوں نے اپنے اپنے رنگ میں سلسلہ حقہ کی خدمات کیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بچے محبوں میں شامل ہوئے۔بموجب وعدہ ایزدی لمبی عمریں پائیں- وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ الناس فيمكتُ فِي الأرض - (۱۳۳)،، حضرت مسیح موعود کا وعدہ صحابہ کپورتھلہ سے (۱) حضرت اقدس نے کشف دیکھا کہ اس سال تین چار دوست داغ مفارقت دے گئے ہیں منشی ظفر احمد صاحب نے عرض کیا کہ حضور! وہ قادیان میں سے تو نہیں فرمایا نہیں پھر منشی صاحب نے عرض کی کہ وہ کپورتھلہ کے تو نہیں فرمایا نہیں۔کپورتھلہ تو قادیان کا ایک محلہ ہے“ (۱۳۴) ،، (۲) حضور نے جن احباب کپورتھلہ کے بارے فرمایا کہ وہ میرے جنت میں ساتھ ہوں گے ان میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب اور حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب بھی شامل ہیں۔* (۳) ۱۸۹۱ ء تک کے چند درجن اخص صحابہ کرام میں حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب کا اسم گرامی مرقوم ہے۔بیان شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ( حیات حمد جلد دوم نمبر ۷۷ ) منشی ظفر احمد صاحب بھی تصدیق کرتے ہیں ( الحکم ۷ اگست ۱۹۳۵ء صفحہ ۸ کالم ۳۲) اس میعت کے بارے حضور کی تحریر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے بھی دیکھی تھی۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت (۹۰۸) غالباً وہ مکتوب مراد ہے جو آگے درج ہے۔