اصحاب احمد (جلد 10) — Page 322
322 کہاں تک منجر ہو۔اور اس عاجز کا حال یہ ہے کہ تمام کاروبار بجز ذات باری عز اسمہ کسی کے بھروسہ پر نہیں۔پس اسی صورت میں قرین مصلحت ہے کہ فسخ بیع اور استرداد قیمت مرسلہ سے آپ کی طبیعت کو ٹھنڈا ( کیا ) اور آرام پہنچایا جاوے۔کیونکہ اس تمام اشتعال کا بجز اس کے اور کوئی موجب نظر نہیں آتا کہ چند درہم کی جدائی نے جو بہر صورت جدا ہو نیوالے ہیں۔آپ کی طبیعت کو تر ددو تاسف و پریشانی و حیرت میں ڈال دیا ہے تو اسی نظر سے یہ خط بھیجا جاتا ہے کہ اگر ان سخت اور نالائق الفاظ کا موجب یہی ہے جو میں نے سمجھا ہے تو آپ مجھ کو قیمت کے لئے اطلاع دیں تا کہ آپ کی قیمت مرسلہ واپس کر کے وہ علاج کر دیا جائے جس سے کف لسانی کی سعادت جو شعار مؤمنین ہے، آپ کو حاصل ہو۔اگر آپ رسالہ سرمہ چشم آریہ دیکھتے تو آپ کو معلوم ہوتا کہ اس عاجز نے پہلے ہی اشتہار دے دیا ہے کہ اگر کوئی تو قف طبع براہین احمدیہ پر ناراض ہو اور اپنی قیمت واپس لینا چاہے تو وہ اطلاع دے تو ویسے سب خریداروں کی قیمت واپس ہوگی۔آپ پر یہ واضح رہے کہ جو لوگ بدظنی کرتے ہیں اور منہ سے گندی باتیں نکالتے ہیں وہ ہمارا کچھ نقصان نہیں کر سکتے۔وہ آپ ہی بدظن ہو کر خَسِرَ الدُّنيا و الآخرة کے مصداق ٹھہر جاتے ہیں۔یہ کاروبار سب جناب الہی کی طرف سے ہے۔اور وہی اس کو بخیر و خوبی پورا کرے گا۔اگر تمام بنی آدم ایسا ہی خیال دل میں پیدا کریں جیسا کہ آج کل آپ کا ہے۔تو تب بھی ایک ذرہ ہم کو ضر ر نہیں پہنچا سکتا۔ہمارا وہ مربی کریم ہے جس نے تاریکی کے زمانہ میں مامور کیا۔وہ ہمارے ساتھ ہے اور وہی کافی ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبِعَ الْهُدَى - ۱۸ ؍ ربیع لثانی ۱۳۰۲ھ ( ۴ فروری ۱۸۸۵ء) (۲۰) بقیہ حاشیہ: حضور نے ۱۸۹۱ء میں منشی صاحب کی بیعت کے وقت بھی ان سے حاجی صاحب کے بارے دریافت فرمایا تھا۔اس سے بھی اس امر پر روشنی پڑتی ہے۔☆ عبارت سے ایسے صحیح معلوم ہوتا ہے، گویا کہ سہو کتابت ہے (مؤلف اصحاب احمد ) (۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام ” اشتہار واجب الاظہار میں جوسرمہ چشم آریہ کے سرورق اول کے اندرون کی طرف شائع کیا گیا ہے۔براہین احمدیہ کے بقیہ حصہ کی طباعت کے التواء کے سلسلہ میں رقم فرماتے ہیں کہ حصہ چہارم کے بعد بہت سے کام کئے گئے۔تیس ہزار اشتہار تقسیم کئے گئے۔اور ایشیا، یورپ و امریکہ کے صدہا مقامات پر اردو اور انگریزی میں طبع کرا کے اشتہارات رجری کرا کے بھجوائے گئے۔بایں ہمہ اگر کوئی صاحب اس توقف سے ناراض ہوں تو ہم ان کو فسخ بیچ کی اجازت دیتے ہیں۔وہ ہمیں تحریر کر کے قیمت مرسلہ واپس حاصل کر لیں ، (۲) (بقیہ اگلے صفحہ پر ) ،،