اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 323 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 323

323 حضرت اقدس سے حاجی صاحب کا طلب عفو بعد کا خط مرقومہ منجانب حاجی محمد ولی اللہ صاحب (جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے ) ذیل میں نقل کیا جاتا ہے:- الله اكبر بخدمت با برکت مرزا صاحب مجمع فضائل و کمالات دینی و دنیوی دام مسجد کم ! پس از ابراز لوازم مکرمت و احترام گذارش آنکه یه عاجز گنہ گار معافی چاہتا ہے جو سابقہ نیاز نا مجات ارسال خدمت کئے تھے اور اس میں آپ کو مقلد سید احمد نیچری کا تحریر کیا تھا۔یا کوئی اور لفظ خلاف ادب تحریر ہوگیا ہو یا آپ کے غائبانہ کوئی لفظ بر خلاف ذات شریف اور منشاء شریف کے زبان پر گذر گیا ہو۔کیونکہ وہ وقت نادانی اور نا واقفی اصل حال کا تھا۔اس زمانہ میں جو ظلمات کا دورہ ہے اور ہر طرف سے دیکھا جاتا ہے (کہ) جو فروش اور گندم نما اول اپنی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔پھر وہ اپنی دنیا طلبی دکھلاتے ہیں۔یہ بڑی احتیاط کا زمانہ ہے اگر ( کوئی بقیہ حاشیہ: (۲) سرمه چشم آریہ والا مناظرہ ۱ اوم ار مارچ ۱۸۸۶ء کو ہوا جس کی بحث پر مشتمل یہ کتاب طبع ہوئی۔اس کے ورق پر تاریخ طبع ستمبر ۱۸۸۶ ء مرقوم ہے۔(۳) مکتوب مندرجہ متن میں سرمہ چشم آریہ کا ذکر حضور کر کے تحریر کرتے ہیں کہ اگر آپ یہ رسالہ دیکھتے تو آپ کو معلوم ہوتا کہ اس عاجز نے پہلے ہی اشتہار دیدیا ہے کہ جو صاحب چاہیں ادا شدہ قیمت واپس لے لیں۔سواس داخلی شہادت سے ظاہر ہے کہ یہ مکتوب تاریخ اشاعت رسالہ مذکورہ (ستمبر ۱۸۸۶ء) سے پہلے کانہیں۔ستمبر یا اس کے بعد کارتم کردہ ہے اور مکتوبات احمد یہ میں اندراج تاریخ میں سہو ہوا ہے۔(۴) حضرت عرفانی صاحب کو بھی تاریخ کا یہ ہو کھٹکا ہے آپ اس مکتوب کے اندراج کے بعد رقم فرماتے ہیں کہ اس مکتوب میں آپ نے براہین احمدیہ کی قیمت کی واپسی کے متعلق اشتہار مندرجہ سرمہ چشم آریہ کا بھی حوالہ دیا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید تاریخوں میں کچھ غلطی ہوئی ہو۔(۲۲) (۵) نقل مکتوب ہذا بقلم منشی تنظیم الرحمن صاحب جو خاکسار کے پاس موجود ہے۔اس میں عیسوی تاریخ درج نہیں صرف ۸۸ ربیع الثانی ۱۳۰۴ھ صاف خط میں تحریر ہے۔جو کہ مطابق ہے سر جنوری ۱۸۸۷ء کے۔اگر یہ تاریخ ۱۸ ربیع الثانی مطابق ” مکتوبات احمدیہ ہو تو مطابق ہے ۱۳/ جنوری کے۔تاریخ مکتوب ۱۳ یا ۱۳ جنوری ۱۸۸۷ء (باقی اگلے صفحہ پر )