اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 291 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 291

291 بِسم الله الرَّحمَنِ الرَّحِيم دیباچہ b حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب کی سوانح حیات کے مرتب کرنے کے لئے سلسلہ کے لٹریچر کے علاوہ خاص طور پر ذیل کے ماخذوں سے استفادہ کیا گیا ہے: (1) حیات احمد و مکتوبات احمدیہ ( تالیفات حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی) (۲) منشی صاحب کی ایک قلمی کاپی۔(۳) آپ نے اپنے فرزند شیخ عبد الرحمن صاحب کو بہت سی باتیں لکھوائیں جس کا ذکر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے ذیل کے مکتوب بنام شیخ عبدالرحمن صاحب میں ہے: بسم الله الرَّحمنِ الرَّحِيم QADIAN مگرم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۱۸/۲/۲۴ میں آپ کے والد صاحب کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے سیرت المہدی کے لئے مواد جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔جب پچاس ساٹھ صفحے لکھے جایا کریں تو مجھے بھجوا دیا کریں۔اور اس بات کا خاص خیال رکھا جاوے کہ ہر واقعہ کی تاریخ حتی الوسع ضبط میں آجاوے۔اگر تاریخ یا ماہ یاتسن یاد نہ ہو تو کم از کم اتنا نوٹ ضرور دیا جاوے کہ یہ فلاں زمانہ کا واقعہ ہے۔فقط (۴) خاکسار مرزا بشیر احمد آپ کے فرزند منشی تنظیم الرحمن صاحب کا مضمون ( مندرجہ الحکم بابت ۲۸ ؍ جولائی، ۲۱ اگست، ۷ ستمبر ۱۹۳۵ء) جس کے آخر پر (آخری شمارہ میں ) بالفاظ ذیل حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے تصدیق فرمائی تھی: میں نے یہ تمام مضمون اوّل سے آخر تک سُنا اور دُرست پایا۔“ (۵) آپ کے فرزندان کے بیانات۔ظفر احمد ۲۶/۰۴/۳۵ آپ کی قلمی کاپی مذکورہ بالا منشی حبیب الرحمن صاحب کی چوراسی صفحات کی ایک کاپی قریباً ۷۵ ۶ (اینچ)