اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 290 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 290

290 مسودہ کے بارہ میں مسودہ کی منظوری نظارت خدمت درویشان سے ساڑھے چار سال سے ملی ہوئی ہے۔لیکن طباعت کے سامان میسر نہیں آسکے تھے۔میں ممنون ہوں محترم مرزا خورشید احمد صاحب ناظر خدمت در ویشان کا، نیز محترم مولوی نور الحق صاحب انور فاضل ( سابق مجاہد مشرقی افریقہ دریاست ہائے متحدہ امریکہ ) کا جو قریب میں وفات پاچکے ہیں اور محترم مختار احمد صاحب ہاشمی ( سابق ہیڈ کلرک نظارت خدمت درویشان) کا کہ دونوں نے محترم ناظر صاحب کی ہدات پر سارا مسودہ گہری نظر سے مطالعہ کیا اور مجھے مفید مشورے عطا کئے۔فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔مرحوم بار بار مجھے کہلواتے رہے کہ اس کتاب کو جلد طبع کرواؤں۔آخری بار وفات سے تھوڑا عرصہ پہلے اُن کا ایسا پیغام ملا تھا۔آپ جامعہ احمدیہ قادیان میں خاکسار کے شاگر در ہے تھے۔اپنی حد درجہ منکسرانہ طبع کے باعث بہت احترام سے پیش آتے تھے۔رضی اللہ عنہ وارضاہ۔آمین مؤلف ۱۷ ہجرت ۱۳۶۴ ہش (۷ ارمئی ۱۹۸۵ء)