اصحاب احمد (جلد 10) — Page 244
244 روایات ذیل کے صحابہ کرام کی روایات یہاں یکجائی طور پر درج کی جاتی ہیں:۔۱- محترم ماسٹر فقیر اللہ صاحب - حال افسر امانت تحریک جدید ربوہ۔( ولادت ۲۴ جون ۱۸۷۶ء بیعت اواخر ۱۸۹۶ء۔اولین زیارت حضرت اقدس اوائل ۱۸۹۷ ء ہجرت و ملازمت ۱۸۹۸ء ملا زمت بیرون قادیان از اواخر ۱۸۹۸ء۔واپسی قادیان ۸ دسمبر ۱۸۹۹ء ملازمت بیرون از یکم دسمبر ۱۹۰۵ء۔واپسی قادیان از ۲۰ جولائی ۱۹۰۶ء تا آخر خلافت اولی۔قریباً ساڑھے آٹھ سال حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک میں قادیان میں قیام کا آپ کو موقع ملا کل عرصہ بیعت ۶۵ سال۔۲۔مکرم ڈاکٹر عطر الدین صاحب۔ولادت ۱۸۸۸ء۔اولین زیارت حضرت اقدس ۱۸۹۸ء بیعت ۱۸۹۹ء۔قیام قادیان از اواخر ۱۹۰۰ ء تا اوائل ۱۹۰۶ ء بعد کا قیام لاہور برائے حصول تعلیم و گاہے گاہے زیارت حضرت اقدس در قادیان و لاہور۔گویا عرصہ قیام متواتر در قادیان زائد از سوا پانچ سال۔وکل عرصہ ملاقات و زیارات قریباً دس سال۔- محترم حاجی غلام احمد صاحب۔ولادت ۷۶-۱۸۷۵ء۔بیعت اوائل فروری ۱۹۰۳ء گویا عرصہ ملاقات وزیارت قریباً سوا سات سال۔بارہ سال۔۴۔مکرم مولوی عبد الواحد خاں صاحب۔ولادت ۱۸۷۲ء بیعت ۱۸۹۶ء عرصہ ملاقات وزیارت قریباً ۵ - مکرم مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری۔ولادت اکتوبر ۱۸۷۵ ء زیارت اولین حضرت اقدس در سال ۱۸۹۱ء بیعت ۱۹۰۵ء گویا عرصہ بعد بیعت در عہد حضرت اقدس قریباً تین سال اور عرصہ زیارت قریباً سترہ سال۔۔شیخ رحمت اللہ صاحب۔اس وقت عمر انداز اسی اکاسی سال بیعت ۱۹۰۲ ء ان بزرگوں کی بتیس کے قریب روایات پہلی بار شائع ہورہی ہیں۔علاوہ ان کے سوانح میں بیسیوں روایات پہلے درج ہو چکی ہیں۔ا۔(از حاجی غلام احمد صاحب ) جب کوئی مہمان حضرت اقدس سے قادیان سے جانے کی اجازت طلب کرتا تو حضور فرمایا کرتے ابھی اور ٹھہر۔اور حضور سے کوئی وظیفہ پوچھتا تو فرماتے۔نماز کو سنوار کر پڑھا کر و آنحضرت ﷺ پر درود بھیجو اور انتظار کرو۔