اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 167 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 167

167 وزیر محمد صاحب محترم وزیر محمد صاحب ولد بنہ قوم حجام نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کا بھی شرف حاصل کیا۔آپ کا پیشہ بھی حجام کا تھا۔۱۹۲۴ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔بہت نیک پابند صوم وصلوٰۃ، دیندار اور تہجد خواں تھے۔غرباء کی امداد کرتے تھے۔اللَّهُمَّ اغْفِرُ لَهُ وَارحَمُهُ۔آمین۔چوہدری اکبر خاں صاحب محترم چوہدری اکبر خاں صاحب ولد مادے خان قوم راجپوت کی اصل سکونت موضع کا ٹھ گڑھ تھی۔وہاں سے آپ مستقل طور پر موضع کریام میں منتقل ہو گئے تھے۔آپ نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کی توفیق پائی۔اور ۱۹۱۵ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔چوہدری منشی خاں صاحب ☆☆ مکرم چوہدری منشی خاں صاحب ولد مولا بخش قوم راجپوت سکنہ موضع سڑو ہ ضلع ہوشیار پور تھے۔یہ خاندان وہاں سے موضع کر یام آکر آباد ہو گیا تھا۔چوہدری صاحب نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کا موقع بھی بعد ازاں پایا۔۱۹۰۶ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔مرحوم کا ایک ہی بیٹا بنام ولی محمد تھا جو وفات پا گیا اور احمدی نہیں تھا۔وزیرمحمد صاحب کی بیعت کا ذکر بالفاظ وز یرمحمد ( یعنی ولد بند کر یام ) الحکم بابت ۲۴/۸/۰۵ میں مرقوم ہے (صفحه ۲ ک۴) یہ بیعت قادیان آکر دستی معلوم ہوتی ہے۔اگر واقعی انہوں نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی ہوتو دوبارہ ۱۹۰۵ء میں بذریعہ خط بیعت کرنا بے معنی بنتا ہے۔آپ کی اہلیہ کا نام میرو تھا۔انہوں نے بھی حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک میں بیعت کی تھی لیکن حضور کی زیارت نہیں کر سکی تھیں۔بحالت ایمان ۱۹۱۰ ء میں فوت ہوئیں کوئی نرینہ اولاد نہ تھی۔رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ قادیان بابت ۱۰-۱۹۰۹ء میں یہ ذکر ہے کہ بیوہ اکبر خاں صاحب نے پچاس روپیہ سلسلہ کی امداد کی۔( صفحہ ے کوائف صحابہ کریام)